تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 80. Abasa · Ayah 37
Tafseerلِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ﴿37﴾
- لِكُلِّ امْرِۍواسطے ہر شخص کے
- مِّنْهُمْان میں سے
- يَوْمَئِذٍاس دن
- شَاْنٌایک (خاص) حالت ہوگی
- يُّغْنِيْهِجو بےپرواہ کردے گی اس کو
Translation · Al-Qurtubi
ہر شخص اس روز ایک فکر میں ہوگا جو اسے (مصروفیت کے لئے) بس کریگا
Tafseer · Al-Qurtubi
لکل امری منھم یومئذ شان یغنیہ۔ صحیح مسلم میں حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا، قیامت کے روز لوگ ننگے پاؤں، ننگے بدن اور ختنہ کے بغیر اٹھائے جائیں گے میں نے عرض کی یارسول اللہ مرد اور عورت ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہوں گے، فرمایا اے عائشہ، معاملہ اس سے بڑا سخت ہوگا کہ وہ ایک دوسرے کو دیکھیں۔ امام ترمذی نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم نے ارشاد فرمایا لوگوں کو ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بےختنہ اٹھایاجائے گا، ایک عورت نے عرض کی، کیا ہم میں سے بعض ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھتے ہوں گے ؟
فرمایا اے فلانہ، ہر کسی کو اپنی اس روز پڑی ہوگی۔ کہا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ عام قراء کی قرات میں غین معجمہ کے ساتھ ہے ہر آدمی ایسی حالت میں ہوگا جو اسے رشتہ داروں سے غافل کردے گی ابن محیصن اور حمید نے یعنیہ پڑھا ہے یعنی اس کا امر اسے دوسروں سے لاتعلقی کردے گا۔
قتبی نے کہا، یغنیہ کا معنی ہے وہ اسے پھیر دے گا اور اسے اپنی قرابت سے روک دے گا یہ جملہ بولا جاتا ہے، اغن عنی وجھک، اپنے چہرے کو مجھ سے پھیر لے، اغن عن السفیہ، بیوقوف سے دور ہوجا، خناف نے کہا، سیعنیک حرب بنی مالک، عن الفحش والجھل فی المحفل۔ بنی مالک سے جنگ تجھے مجلس میں فحش گوئی اور جہالت سے روک دے گی۔