تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 81. At-Takwir · Ayah 20
Tafseerذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍۙ﴿20﴾
- ذِيْ قُوَّةٍقوت والا
- عِنْدَنزدیک
- ذِي الْعَرْشِعرش کے مالک
- مَكِيْنٍبلند مرتبہ
Translation · Al-Qurtubi
جو صاحب قوت مالک عرض کے ہاں اونچے درجے والا سردار
Tafseer · Al-Qurtubi
ذی قوۃ۔ جس نے رسول سے مراد جبرائیل امین لی ہے آپ کی قوت تو ظاہر ہے، ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ ان کی قوت کا عالم یہ ہے کہ انہوں نے قوم لوط کی بستیوں کو پروں کے قوادم سے اکھاڑ دیا تھا۔
عند ذی العرش مکین، مطاع امین۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے نزدیک بڑے مرتبہ والے ہیں، حضرت ابوصالح سے مروی ہے کہ وہ ستر خیموں میں بغیر اجازت داخل ہوتے ہیں ان کی آسمانوں میں اطاعت کی جاتی ہے حضرت ابن عباس نے فرمایا اس معنی ہے فرشتے حضرت جبرائیل امین کی اطاعت کرتے ہیں جب وہ رسول اللہ کو معراج پرلے گئے تو حضرت جبرائیل امین نے رضوان فرشتہ جو جنت کے خازن تھے سے فرمایا، آپ کے لیے دروازہ کھول دو ، اس نے دروازہ کھول دیا آپ داخل ہوئے اور جنت میں جو نعمتیں تھیں انہیں دیکھا آپ نے جہنم کے داروغے سے کہا، آپ کے لیے جہنم کا دروازہ کھول دو یہاں تک کہ آپ اسے دیکھ لیں اس نے اس کی اطاعت کی اور دروازہ کھول دیا۔ حضرت جبرائیل اس وحی کے بارے میں امین ہیں جس وحی کو لے کر وہ آتے ہیں جس نے ان الفاظ کا مصداق نبی کریم کی ذات کو بنایا تو اس وقت ذی قوہ کا معنی ہے رسالت کی تبلیغ میں قوی ہیں۔ جو آدمی اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے وہ آپ کی بھی اطاعت کرتا ہے۔