تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 10
Tafseerوَ اَمَّا مَنْ اُوْتِیَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهْرِهٖۙ﴿10﴾
- وَاَمَّااور وہ
- مَنْ اُوْتِيَجو دیا گیا
- كِتٰبَهٗاسکا اعمال نامہ
- وَرَآءَ ظَهْرِهٖاس کی پشت پیچھے
Translation · Al-Qurtubi
اور جس کا نامہ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا .
Tafseer · Al-Qurtubi
واما من اوتی کتابہ۔۔۔۔ تا۔۔۔۔ بصیر۔
واما من اوتی کتابہ وراء ظہرہ، فسوف یدعو ثبورا۔ ویصلی سعیرا۔ یہ آیت اسود بن عبدالاسد کے بارے میں نازل ہوئی جو ابوسلہم کا بھائی تھا یہ حضرت ابن عباس کا قول ہے پھر یہ ہر مومن اور کافر کے بارے میں عام ہے حضرت ابن عباس نے کہا، وہ اپنا دایاں ہاتھ آگے بڑھائے گا تاکہ وہ اپنی کتاب لے تو فرشتے اسے کھینچے گا اور اس کا دایاں ہاتھ الگ کردے گا تو وہ اپنی کتاب بائیں ہاتھ میں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے لے گا قتادہ اور مقاتل نے کہا، اس کے سینے کی ہڈیاں اور پسلیاں توڑ دی جائیں گی پھر اس کا ہاتھ داخل کیا جائے گا اور اس کی پیٹھ کے پیچھے سے نکالاجائے گا تو وہ اپنی کتاب اسی طرح لے گا، وہ ہلاکت کو پکارے گا اور کہے گا یاویلا، یاثبوراہ۔ وہ جہنم میں داخل ہوگا یہاں تک کہ اس کی گرمی کو تاپے گا حرم کے قارئیوں ابن عامر اور کسائی نے اسے یصلی پڑھا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، ثم الجحیم صلوہ۔ پھر اسے جحیم میں داخل کردو، اور ارشاد باری تعالیٰ ہے، وتصلیۃ جحیم۔ الواقعہ) مگر اسے جو تاپنے والا ہے بھڑکتی آگ کو اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، یصلی النار الکبری، الاعلی) وہ بڑی آگ میں داخل ہوگا، فرمایا، ثم انھم لصالوالجحیم۔ المطففین) پھر وہ جحیم میں داخل ہوں گے اس کی تیسری قرات بھی ہے جسے ابان نے عاصم سے خارجہ نے نافع سے اور اسماعیل مکی نے ابن کثیر سے نقل کیا ہے وہ یصلی ہے جس طرح سیصلون ہے اسی طرح سورة الغاشیہ میں ہے اسے تصلی نارا بھی پڑھا گیا ہے یہ دونوں لغتیں ہیں یعنی صلی، اصلی، جس طرح نزل اور انزل ہے۔