تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 11

Tafseer
  1. الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿11﴾

    1. الَّذِيْنَوہ جو
    2. طَغَوْاسرکشی کی
    3. فِي الْبِلَادِشہروں میں
Translation · Al-Qurtubi
یہ لوگ ملکوں میں سرکش ہو رہے تھے
Tafseer · Al-Qurtubi
الذین طغوافی البلاد۔۔۔۔ تا۔۔۔ عذاب۔ الذین سے مراد قوم عاد، قوم ثمود اور قوم فرعون ہے انہوں نے سرکشی اور ظلم وعدوان میں حد سے تجاوز کیا اور وہ ظلم اور اذیت میں بہت آگے بڑھ گئے، الذین طغوا کے بارے میں بہترین توجیہ یہ ہے کہ یہ مذمت کے طور پر محل نصب میں ہو، یہ بھی جائز کہ یہ محل رفع میں ہوتقدیر کلام یوں ہوگی، ھم الذین طغوا یا مذکورہ قوموں یعنی عاد، ثمود ورفرعون کی صفت کے طور پر مجرور ہو۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر عذاب انڈیل دیا اور پھینک دیا، یہ جملہ بولا جاتا ہے، صب علی فلان خلقہ، فلاں نے مجھ پر خلقت پھینک دی نابغہ نے کہا : فصب علیہ اللہ احسن صنعہ، وکان لہ بین البریہ ناصرا۔ اللہ تعالیٰ نے اس پر بہترین احسان کیا مخلوقات میں وہ اس کا مددگار تھا۔ سوط عذاب۔ سے مراد عذاب کا حصہ ہے ایک قول یہ بھی کیا جاتا ہے، اس سے مراد سخت عذاب ہے کیونکہ ان کے نزدیک سوط سے مراد وہ چیز ہے کہ جن چیزوں کے ساتھ عذاب دیا جاتا ہے ان میں سے آخر حد ہے، شاعر نے کہا : الم تر ان اللہ اظھر دینہ، وصب علی الکفار سوط عذاب۔ کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو غالب کیا اور کفار پر عذاب نازل کیا۔ فراء نے کہا، یہ ایسا کلمہ ہے جسے عرب ہر قسم کے عذاب کے لیے استعمال کرتے ہیں اصل اس کا معنی ہے کہ سوط وہ عذاب ہے جس کے ساتھ انہیں عذاب دیا جاتا ہے پس ہر کسی کے لیے عذاب جاری ہوگیا، کیونک اس میں ان کے لیے انتہاء درجے کا عذاب ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کا معنی ہے ایسا عذاب ہوگا جو گوشت اور خون کے ساتھ خلط ملط ہوجائے گا یہ عربوں کے اس قول سے ماخوذ ہے۔ ساطہ یسوطہ سوطا، یعنی اس کے ساتھ خلط ملط ہوگیا، اس سے اسم فاعل کا صیغہ، سائط ہے السوط سے مراد ایک چیز کا دوسری چیز کے ساتھ مل جانا، اس سے مسواط ہے وہ گھوڑا جو چابک کے بغیر نہ چلے، ساطہ یعنی اسے ملادیا اس سے اسم فاعل کا صیغہ سائط ہے اکثر طور پر یہ جملہ بولا جاتا ہے، سوط فلان امورہ، فلاں نے اپنے امور کو خلط ملط کردیا ہے۔ ابوزید نے کہا یہ جملہ بولا جاتا ہے اموالھم سویطۃ بینھم، ان کے اموال آپس میں ملے ہوئے ہیں یعقوب نے اس سے یہ حکایت بیان کی ہے زجاج نے کہا، ان کے سوط جس کے ساتھ ان کو مارا اسے عذاب بنادیا۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے، ساط دابتہ یسوطھا، اسے سوط کے ساتھ مارا۔ عمرو بن عبید سے مروی ہے، حضرت حسن بصری جب اس آیت تک پہنچتے تو فرماتے تو اللہ تعالیٰ کے ہاں بیشمار کوڑے ہیں ان میں سے ایک کوڑے کے ساتھ انہیں پکڑ لیا، قتادہ نے کہا، ہر شی جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ عذاب دے وہ عذاب کا کوڑا ہے۔