تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 89. Al-Fajr · Ayah 6

Tafseer
  1. اَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ﴿6﴾

    1. اَلَمْکیا نہیں
    2. تَرَتم نے دیکھا
    3. كَيْفَکیسا
    4. فَعَلَمعاملہ کیا
    5. رَبُّكَتمہارا رب
    6. بِعَادٍعاد کے ساتھ
Translation · Al-Qurtubi
(کافروں کو ضرور عذاب ہوگا) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا
Tafseer · Al-Qurtubi
الم ترکیف فعل ربک بعاد۔ ارم ذات العماد۔ الم ترکیف فعل ربک بعاد۔ ارم، ربک سے مراد تیرا مالک اور تیرا خالق ہے، عام قرات عاد ہے، حضرت حسن بصری اور ابوالعالیہ نے بعاد ارم کی صورت میں پڑھا ہے، جس نے مضاف، مضاف الیہ نہیں بنایا اس نے ارم کو اس کا نام بتایا ہے اور غیر منصرف قرار دیا ہے کیونکہ اس نے عاد کو ان کے رب کا نام اور ارم کو قبیلہ کا نام قرار دیا ہے اور ارم کو اس کا بدل یا عطف بیان بنایا ہے جس نے اسے اضافت کے ساتھ پڑھا ہے اس نے اسے ان کی ماں کا لفظ یا ان کے شہر کا نام قرارد یا ہے تقدیر کلام یوں ہوگی بعاد اھل ارم۔ جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وسئل القریۃ۔ یوسف 82) یہ منصرف نہیں ہوگا خواہ وہ قبیلہ کا نام ہو یا علاقہ ہو کیونکہ تعریف اور تانیث کا خاصہ موجود ہے عام قرات ارم ہمزہ کے کسرہ کے ساتھ ہے حضرت حسن بصری سے بعاد ارم ہے کہ دونوں اسم مفتوح ہیں اسے بعاد ارم پڑھا گیا ہے یعنی راء کو ساکن اور تخفیف کے ساتھ پڑھا گیا ہے جس طرح بورقکم پڑھا گیا ہے اسے بعاد ارم ذات العماد، اس صورت میں ارم کو ذات العماد کی طرف مضاف کردیا گیا ہے۔ ارم، علم ہے مراد ہوگا عاد کے ساتھ جو اس علم والے ہیں اسے بعاد ارم ذات العماد بھی پڑھا گیا ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے ستونوں والے کو بوسیدہ بنادیا ہے، مجاہد، ضحاک اور قتادہ نے ارم ہمزہ اور را کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے مجاہد نے کہا : جس نے اسے ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ پڑھا ہے اس نے انہیں آرام کے ساتھ تشبیہ دی ہے جس کا معنی اعلام ہے اس کا واحد ارم ہے کلام میں تقدیم وتاخیر ہے ای، والفجر وکذا وکذا ان ربک لباالمرصادالم تر۔ یعنی قسم ہے فجر کی اس کی بیشک تیرا رب تاڑرہا ہے کیا تو نے اسے نہیں دیکھا کیا تیرا وہ علم جو اس بارے میں ہے کہ تیرے رب نے عاد کے ساتھ کیا کیا ہے تجھے نہیں روکتا یہ دیکھادل کا دیکھا ہے خطاب نبی کریم کو ہے مراد عام ہے، عاد اور ثمود کا امر مشہور تھا کیونکہ یہ عرب علاقوں میں تھے اور جو ثمود آج بھی موجود ہیں فرعون کے معاملہ کو وہ اپنے پڑوسی اہل کتاب سے سنا کرتے تھے اس کے بارے میں اخبار مشہور ہیں اور فرعون کا مالک عرب علاقہ کے ساتھ متصل ہے سورة بروج میں یہ بات پہلے گزرچکی ہے عاد سے مراد قوم عاد ہے۔ شہر بن حوشب نے حضرت ابوہریرہ سے روایت نقل کی ہے کہ قوم عاد کا ایک آدمی پتھر سے دروازے کا ایک پٹ بناتا اگر اس امت کے پانچ سو آدمی جمع ہوجائیں تو اس کو نہ اٹھاسکیں۔ اگر ان میں سے کوئی ایک زمین میں اپنا قدم داخل کرنا چاہتا تو اس میں داخل کردیتا، ارم کے بارے میں ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ اس سے مراد سام بن نوح ہے یہ حضرت ابن اسحاق کا قول ہے عطاء نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے ابن اسحاق سے یہ بھی مروی ہے کہ عاد، ارم کا بیٹا تھا، اس تعبیر کی صورت میں ارم، عاد کا باپ ہوگا، نسب یوں ہوگا عاد بن ارم بن عوض بن سام بن نوح، پہلے قول کی صورت میں یہ عاد کا دادا ہے، حضرت ابن اسحاق نے کہا، سام بن نوح کی اولاد میں سے عمالقہ، فراعنہ، جبابرہ، اور سرکش اور نافرمان بادشاہ ہوئے مجاہد نے کہا، ارم امتوں میں سے ایک امت ہے ان سے یہ بھی مروی ہے، ارم کا معنی قدیمی ہے یہ ابن نجیح نے روایت کیا ہے۔ مجاہد سے یہ بھی مروی ہے کہ اس کا معنی قوی ہے، قتادہ نے کہا، یہ عاد کا قبیلہ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے دوعاد قومیں گزری ہیں پہی عاد ارم تھے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وانہ اھلک عاد الاولی، النجم) اس نے پہلی عاد کو ہلاک کیا بعد والی کو عاد کا نام دیا گیا ہے جس کا نسب یہ تھا عاد بن عوض بن ارم بن سام بن نوح جس طرح بنی ہاشم کو ہاشم کہتے ہیں پھر ان میں سے پہلوں کو عاد اولی اور ارم کہتے ہیں ان کو یہ نام ان کے جداعلی کی وجہ سے دیا گیا اور بعد والوں کو عادا خیرہ کا نام دیا گیا، ابن رقیات نے کہا : مجدا تلیدا بناہ اولھم ادرک عادا وقبلہ ارما۔ پرانی بزرگی جسے ان کے بزرگوں نے بنایا تھا انہوں نے عاد اور ان سے قبل ارم کو پالیا۔ معمر نے کہا، ارم پر عاد اور ثمود جمع ہوتے ہیں جس طرح یہ کہا جاتا ہے، عاد ارم، ثمود ارم، قبائل ارم کی طرف منسوب ہوتے۔ ذات العماد، التی لم یخلق مثلھافی البلاد۔ علاء کی روایت میں حضرت ابن عباس سے مروی ہے، ان میں سے ایک آدمی کا قد پانچ سو ہاتھ ہوتا اور ان میں سے چھوٹے قد والا تین سو ہاتھ لمبا ہوتا ہے اس کا یہ ہاتھ اپنے ہاتھ کے برابر ہوتے۔ حضرت ابن عباس سے یہ بھی مروی ہے کہ ان میں سے لمباآدمی ستر ہاتھ کا ہوتا ہے ابن عربی نے کہا یہ قول باطل ہے کیونکہ صحیح میں ہے، اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم (علیہ السلام) کو پیدا کیا ان کی لمبائی ہوا میں (قد) ساٹھ ہاتھ تھی لگاتار مخلوق میں کمی آرہی ہے۔ قتادہ نے گمان کیا ان کے آدمی کا قدبارہ ہاتھ ہوتا ہے، ابوعبیدہ نے کہا، ذات العماد سے مراد ہے لمبے۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے، رجل معمد جب وہ لمباہو۔ حضرت ابن عباس اور مجاہد سے اس کی مثل مروی ہے، قتادہ سے یہ بھی مروی ہے وہ قوم کے سردار تھے جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، فلان عمیدالقوم وعمودھم یعنی وہ ان کا سردار ہے ان سے یہ بھی مروی ہے کہ انہیں یہ نام اس لیے دیا گیا ہے وہ گھاس کے حصول کے لیے اپنے گھر ایک جگہ دوسری جگہ منتقل کرتے تھے وہ خیموں اور ستونوں نام اس لیے دیا گیا وہ گھاس کی طلب میں رہتے پھر اپنے گھروں کو پلٹ آتے، ایک قول یہ کیا گیا، ذات العماد سے مراد بلند عماروتوں والے ہیں جو ستونوں پر بنائی جاتیں وہ ستون بناتے اور ان پر محلات بناتے، ذات العماد سے مراد عماروتوں کو ستونوں کے ذریعے پختہ کرنا، صحاح میں ہے عماد سے مراد بلند عمارت ہے اسے مذکر اور مونث تسلیم کیا جاتا ہے۔ عمرو بن کلثوم نے کہا : ونحن اذا عماد الحی خرت، علی الاخفاض نمنع من یلینا۔ اور ہم جب قبیلہ کی بلند عمارات سامان پر آگریں تو ہم ان لوگوں کی حفاظت کرتے ہیں جو ہمارے پڑوسی میں ہوتے ہیں۔ عماد کا واحد عمادہ ہے فلان طویل العماد، جب اسکا مکان ملاقاتی کے لیے جاناپہچانا ہو، اخفاض یہ خفض کی جمع ہے۔ اس سے مراد گھرکاسامان ہے جب اسے لادنے کے لیے تیار کیا جائے یعنی وہ سامان پر گرپڑیں اس شعر کو عن الاحفاض بھی روایت کیا گیا ہے یعنی وہ سامان ان اونٹوں پر گرپڑا جن پر گھر کا سامان لادا گیا تھا، ضحاک نے کہا، ذات العماد سے مراد ہے قوت والا، یہ قوۃ الاعمدۃ، سے ماخوذ ہے اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، وقالو من اشد مناقوۃ، فصلت 15) انہوں نے کہا : ہم میں سے کون قومی ہے ؟ عوف نے خالد ربعی سے روایت نقل کی ہے کہ ارم ذات العماد۔ سے مراد ہے دمشق، یہ عکرمہ اور سعید مقبری کا قول ہے اسے ابن وہب اور اشہب نے امام مالک سے روایت کیا ہے، محمد بن کعب قرظی نے کہا، اس سے مراد اسکندریہ ہے۔