تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 90. Al-Balad · Ayah 17
Tafseerثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ﴿17﴾
- ثُمَّ كَانَپھر ہو
- مِنَسے
- الَّذِيْنَجو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَتَوَاصَوْااور باہم نصیحت کی
- بِالصَّبْرِصبر کی
- وَتَوَاصَوْااور باہم نصیحت کی
- بِالْمَرْحَمَةِرحم کھانے کی
Translation · Al-Qurtubi
پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہوا جو ایمان لائے اور صبر کی نصحیت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے
Tafseer · Al-Qurtubi
ثم کان من الذین۔۔۔ تا۔۔۔ موصدہ۔
یعنی جس نے غلام کو آزاد کیا یابھوک والے دن کھانا کھلایا تو وہ عقبہ میں داخل نہیں ہوگا یہاں تک کہ وہ ان لوگوں میں سے ہوجائے گا جنہوں نے تصدیق کی، کیونکہ طاعت کے قبول ہونے کی شرط اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا ہے، انفاق کے بعد ایمان کچھ نفع نہ دے گا بلکہ ضروری ہے کہ طاعت ایمان کے ساتھ ملی ہوئی ہو اللہ تعالیٰ نے منافقین کے بارے میں فرمایا، وما منعھم ان تقبل منھم نفقتھم الا انھم کفرو بااللہ وبرسولہ۔ التوبہ 54) اور نہیں منع کیا ہے انہیں کہ قبول کیے جائیں ان سے کے اخراجات سوائے اس کے کہ انہوں نے کفر کیا اللہ کے ساتھ اور اس کے رسول کے ساتھ۔ حضرت عائشہ نے عرض کی یارسول اللہ، ابن جدعان دور جاہلیت میں صلہ رحمی کیا کرتا تھا، کھانا کھلایا کرتا تھا قیدیوں کو چھڑایا کرتا تھا، غلاموں کو آزاد کیا کرتا تھا اللہ تعالیٰ کے لیے اپنے اونٹ پر کسی کو سوار کرتا تھا کیا یہ امور اسے نفع دیں گے، فرمایا نہیں اس نے کسی دن بھی یہ نہیں کیا، اے میرے رب اور جزا میری خطا کو معاف کردے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، ثم کان من الذین آمنوا، کا مطلب ومعنی یہ ہے کہ اس نے یہ اعمال کیے ہوں گے جب کہ وہ مومن ہو پھر وہ وفات تک ایمان پر قائم رہا ہو، اس کی مثل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے، وانی لغفارلمن تاب وامن وعمل صالحا ثم اھتدی۔ طہ) اور میں بخشنے والا ہوں اسے جو تائب ہوا اور ایمان لایا اور نیک عمل کیے پھر ہدایت یافتہ ہوا ایک قول یہ کیا گیا ہے : اس نے یہ عبادات اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے کیں، پھر وہ حضرت محمد پر ایمان لایا، حضرت حکیم بن حزام نے اسلام لانے کے بعد عرض کی، یارسول اللہ ہم دور جاہلیت میں کچھ اعمال کرتے اللہ تعالیٰ کا قرب چاہتے کیا وہ ہمارے لیے نفع مند ہوں گے ؟ رسول اللہ نے فرمایا، سابقہ دور میں تو نے جو بھلائی کی اس وجہ سے تو مسلمان ہوا، ایک قول یہ کیا گیا ہے، ثم، واؤ کے معنی یہ ہوگا غلام آزاد کرنے والا، بھوک میں کھانا کھلانے والا ایمان لانے والوں میں سے ہے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو اللہ تعالیٰ کی اطاعت، معاصی اور صبر اور انہیں جو مصیبت اور آزمائش پہنچی اس پر ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے ہیں اور مخلوقات پر رحم کرنے کی وصیت کرتے ہیں جب انہوں نے ایسا کیا تو انہوں نے یتیم اور مسکین پر رحم کیا، یہی لوگ دائیں ہاتھ والے ہیں، یعنی جن کو ان کی کتاب ان کے دائیں ہاتھ میں دی جائے گی محمد بن کعب قرظی اور دوسرے علماء نے کہا، یحییٰ بن سلام نے کہا، کیونکہ وہ اپنی ذاتوں کے لیے یمن و برکت ہیں، ابن زید نے کہا، کیونکہ وہ حضرت آدم (علیہ السلام) کے دائیں پہلو سے لیے گئے ہیں ایک قول یہ کیا گیا ہے کیونکہ ان کا مقام دائیں جانب ہوگا، یہ میمون بن مہران نے کہا ہے۔ جنہوں نے قرآن کا انکار کیا وہ اصحاب مشامہ میں وہ اپنی کتابیں اپنے بائیں ہاتھ میں پکڑنے والے ہوں گے یہ محمد بن کعب اور یحییٰ بن سلام نے کہا، کیونکہ وہ اپنی ذاتوں کے لیے بدبخت ہیں ابن زید نے کہا، کیونکہ وہ حضرت آدم (علیہ السلام) کے بائیں پہلو سے لیے گئے ہیں میمون نے کہا، ان کا مقام بائیں جانب ہوگا۔
میں کہتا ہوں : ان تمام اقوال کا جامع یہ قول ہے کہ اصحاب میمنہ اصحاب جنت ہیں اور اصحاب مشامہ اصحاب نار ہیں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، واصحب الیمین ما اصحب الیمین، فی سدر مخضود۔ الواقعہ) واصحب الشمال، ما اصحاب الشمال، فی سموم وحمیم۔ واقعہ) اور اس کی مثل جو آیات ہیں موصدہ کا معنی ہے بند شاعرنے کہا : تحن الی اجبال مکہ ناقتی، ومن دونھا ابواب صنعاء موصدہ۔ میری اونٹنی مکہ کے پہاڑوں کی مشتاق ہے اور اس کے پیچھے صنعاء کے دروازے اس کے لیے بند ہیں۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے موصدہ کا معنی مبہم ہے یہ معلوم نہیں کہ اسمیں کیا داخل ہے اہل لغت کہتے ہیں، اوصدت الباب واصدتہ، یعنی میں نے دروازے کو بند کردیا، جس نے اوصدت کہا تو اس کے نزدیک اس کا اسم وصاد آتا ہے جس نے آصدتہ کہا تو پھر اسم اصاد آتا ہے، ابوعمرو، حفص، حمزہ، یعقوب اور شیزری نے کسائی سے موصدہ یہاں بھی اور سورة الہمزہ میں بھی ہمزہ کے ساتھ پڑھا ہے، باقی قراء نے بغیر ہمزہ کے پڑھا ہے یہ دونوں لغتیں ہیں ابوبکر بن عیاش سے مروی ہے کہ ہمارے امام تھے وہ موصدہ میں ہمزہ پڑھا کرتے تھے تو میں خواہش کرتا کہ جب میں سنوں تو اپنے کانوں کو بند کرلوں۔