تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 91. Ash-Shams · Ayah 1
Tafseerوَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ﴿1﴾
- وَالشَّمْسِسورج کی قسم
- وَضُحٰىهَااور اس کی روشنی
Translation · Al-Qurtubi
سورج کی قسم اور اس کی روشنی کی
Tafseer · Al-Qurtubi
مجاہد نے کہا : وضحٰھا سے مراد اس کی روشنی اور اس کا چمکنا ہے یہ دوسری قسم ہے۔ ضحی کو شمس کی طرف مضاف کیا کیونکہ یہ سورج کے بلند ہونے کے ساتھ ہی واقع ہوتی ہے قتادہ نے کہا : اس کی رونق۔ سدی نے کہا، اس کی گرمی۔
ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ وضحھا کا معنی ہے اس میں روشنی روک دی اسے گرم بنادیا۔ یزیدی نے کہا، اس سے مراد اس کا پھیلنا ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے مخلوقات میں سے جو چیزیں ظاہر وعیاں ہوتی ہیں تو قسم سورج اور زمین کی تمام مخلوقات کی ہوگی یہ ماوردی نے کہا : ضحا مونث ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے ارتفع الضحی، ضحا، ضحوۃ سے اوپر ہوتا ہے کبھی اسے مذکر ذکر کیا جاتا ہے جس نے اسے مونث قرار دیا ہے وہ اسے ضحوۃ کی جمع قرار دیتا ہے جس نے اسے مذکر گردانا وہ اسے فعل کے وزن پر اسم قرار دیتا ہے جس طرح، صرد اور نغر ہے یہ ظرف ہے جس طرح سحر، تو کہاتا ہے۔ لقتیہ ضحا وضحا۔
جب تو اس کے ساتھ اپنے دن کی ضحا مراد لے گا تو تو اسے تنوین نہیں دے گا۔ فراء نے کہا، ضحا سے مراد دن ہے جس طرح قتادہ کا قول ہے عربوں کے ہاں جو چیز معروف ہے کہ ضحا اس وقت کو کہتے ہیں جب سورج طلوع ہو اورا اس سے تھوڑا بعد کا وقت۔ جب دن اس سے زیادہ بلند ہوجائے تو اسے ضحاء کہتے ہیں کہ جس نے الضحا کو پورا دن قرار دیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ سورج کی روشنی سارادن رہتی ہے جس نے کہا : اس سے مراد سورج کی روشنی اور اس کی گرمی ہے تو سورج کانور، سورج کی گرمی کے ساتھ ہی ہوتا ہے جس نے ضحی سے مراد سورج کی گرمی لی ہے اس نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان سے استدلال کیا ہے، ولاتضحیٰ ۔
طہ) یعنی گرمی تجھے تکلیف نہ دے۔ مبرد نے کہا، ضحا اصل میں ضح ہے اس سے مراد سورج کا نور ہے الف دوسری حاء سے بدلاہوا ہے تو کہتا ہے، ضحوۃ، ضحوات علماء نے کہا، ضحوۃ میں واؤ حاء سے بدلی ہوئی ہے ضحا میں الف واؤ سے بدلاہوا ہے۔ ابوہیثم نے کہا، جح سایہ کی نقیض ہے یہ روئے زمن میں پر سورج کا نور ہے اس کی اصل ضحا ہے عربوں نے حاء کے سکون کیساتھ یاء کو ثقیل جانا اور اسے الف سے بدل دیا۔