تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 91. Ash-Shams · Ayah 11
Tafseerكَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا۪ۤۙ﴿11﴾
- كَذَّبَتْجھٹلایا
- ثَمُوْدُثمود
- بِطَغْوٰىهَآاپنی سرکشی
Translation · Al-Qurtubi
(قوم ثمود) نے اپنی سرکشی کے سبب (پیغمبر) کو جھٹلایا
Tafseer · Al-Qurtubi
طغوی سے مراد طغیانی ہے، اس کا معنی نافرمانی میں حد سے نکل جاتا ہے، یہ مجاہد، قتادہ اور دوسرے علماء کا قول ہے حضرت ابن عباس سیمروی ہے، طغوی سیمراد وہ عذاب ہے جس کی انہیں دھمکی دی گئی ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ جو عذاب ان پر آیا تھا اس کا نام طغوی تھا، کیونکہ عذاب ان پر سرکش ہوگیا تھا، محمد بن کعب نے کہا، طغواھا کا معنی ہے سب کے سب۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ مصدر ہے اس طریقہ پر اسے اس لیے لایا گیا کیونکہ آیات کے سروں کے اعتبار سے یہ زیادہ موافق ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اس کی اصل طغیاھا ہے مگر جب فعلی اسمی ہو تو اس کی یاء کو واؤ سے بدل دیتے ہیں تاکہ اسم اور وصف کے درمیان فرق کیا جائے، عام قراءت طاء کے فتحہ کے ساتھ ہے۔
حضرت حسن بصری، جحدری اور حماد بن سلمہ نے اسے طاء کے ضمہ کے ساتھ پڑھا ہے کیونکہ یہ مصدر ہے جس طرح رجئی، حسنی، یہ مصادر میں ان دونوں کے مشابہ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ دونوں لغتیں ہیں۔ جب اونٹنی کی کونچیں کاٹنے کے لیے ان میں سے بدبخت ترین اٹھا اس کا نام قدر بن سالف تھا اس کے بارے میں گفتگو سورة الاعراف میں گزرچکی ہے کیا وہ ایک فرد تھا یا جماعت تھی ؟ بخاری شریف میں حضرت عبداللہ بن زمعہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی کریم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا اور اونٹنی اور اس کی کونچیں کاٹنے کا ذکر کیا، رسول اللہ نے ارشاد فرمایا، جب اس کی کونچیں کاٹنے کے لیے ایک ایسا آدمی اٹھا جوعزیز، جابر اپنے خاندان میں طاقتور تھا جسطرح ابو زمعہ ہے۔ (1) اسے امام مسلم نے نقل کیا ہے۔
ضحاک نے حضرت علی شیر خدا سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے پوچھا : کیا تو جانتا ہے کہ پہلے لوگوں میں سے سب سے بدبخت کون تھا ؟ میں نے عرض کیا اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ فرمایا، اونٹنی کی کونچیں کاٹنے والا، پوچھا، کیا تو جانتا ہے کہ بعد والوں میں کون بخت ترین ہے ؟ میں نے عرض کیا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں فرمایا، تجھے شہید کرنے والا۔ رسول اللہ سے مراد حضرت صالح (علیہ السلام) ہیں لفظ ناقہ۔ تحذیر کے قاعدہ کے مطابق منصوب ہے جس طرح تو کہتا ہے۔ الاسدالاسد، الصبی، الصبی، الحذرا الحذار۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی اونٹنی کی کونچیں کاتنے سے بچو۔ ایک قول یہ کیا گیا : اللہ تعالیٰ کی اونٹنی سے بچو جس طرح اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا۔ ھذہ ناقۃ اللہ لکم ایۃ فذروھا تاکل فی ارض اللہ ولاتمسوھا بسوء فیاخذکم عذاب الیم۔ الاعراف) یہ اللہ تعالیٰ کی اونٹنی ہے جس میں تمہارے لیے نشانی ہے اسے چھوڑے رکھو اللہ تعالیٰ کی زمین میں چرتی پھرے اسے کوئی نقصان نہ پہنچاؤ کہ تمہیں عذاب الیم اپنی گرفت میں لے لے۔
اس کی باری سے بھی بچو۔ سورة الشعراء میں اس کی وضاحت گزرچکی ہے الحمدللہ۔ سورة اقتربت الساعۃ میں یہ بحث گزرچکی ہے جب انہوں نے اونٹنی کا مطالبہ کیا اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے چٹان سے نکالا اور ان کے کنویں سے ایک دن کی باری ان کے لیے مختص فرمادی اور ایک دن کی باری اس اونٹنی کے لیے معین کردی۔ یہ انداز ان کے لیے بڑا شاق گزرا۔ انہوں نے حضرت صالح (علیہ السلام) کی اس بات کی تکذیب کی اگر تم نے اس کو زخمی کیا تو تمہیں عذاب دیا جائے گا۔ بدبخت ترین انسان نے اس کی کونچیں کاٹ دیں اس عمل کو ان سب کی طرف منسوب کیا کیونکہ تمام اس کے عمل سے راضی تھے۔ قتادہ نے کہا، ہمارے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ اس نے اس کی کونچیں نہ کاٹیں یہاں تک کہ ان کے چھوٹے، بڑے، مذکر اور مونث نے اس کی موافقت نہ کی۔ فراء نے کہا، دو آدمیوں نے اونٹنی کی کونچیں کاٹی تھیں۔ عرب کہتے ہیں : ھذان افضل الناس، ھذان خیرالناس، ھذہ المراۃ اشقرالناس یعنی اسم تفضیل مذکر کا صیغہ ہی استعمال ہوتا ہے اسی وجہ سے تثنیہ کا ذکر نہیں کیا۔
اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا اور ان کے گناہ یعنی کفر، تکذیب اور کونچیں کاٹنے کے باعث ان پر عذاب کو برابر کردیا۔ ضحاک نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ فدمدم علیھم کا معنی ہے ان کے رب نے ان کے گناہ کے باعث انہیں تباہ برباد کردیا۔ فراء نے کہا، دمدم کا معنی ہے زلزلہ برپا کرنا۔ دمدمہ۔ کی حقیقت یہ ہے عذاب کو کئی گنا کرنا اور اس کو باربار لانا۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے۔ دممت علی الشئی، میں نے اس پر بند کردیا۔ دمدمت الشئی جب تو اسے زمین کے ساتھ لٹکادے۔ دمداللہ علیھم اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کردیا، یہ قشیری کا نقطہ نظر ہے ایک قول یہ کیا گیا، دمدمت علی المیت التراب میں نے میت پر مٹی ڈال دی۔ دمدم علیہم انہیں ہلاک کردیا اور انہیں مٹی کے نیچے کردیا۔
ان پر زمین کو برابر کردیا پہلی تعبیر کی صورت میں معنی ہوگا : ان پر دمدمہ اور ہلاکت کو برابر کردیا۔ اس کی وجہ تھی کہ صحیہ نے انہیں ہلاک کردیا تھا وہ انمیں سے چھوٹے اور بڑے تک جاپہنچی ابن انباری نے کہا، دمدم کا معنی ہے غضبناک ہوا۔ دمدہ ایسی گفتگو کو کہتے ہیں کہ جو انسان کو پریشانی کرتی ہے ایک لغوی نے کہا، دمدمہ کا معنی ادامہ ہے عرب کہتے ہیں، ناقۃ مدمومۃ یعنی موٹی اونٹنی ایک قول یہ کیا گیا ہے فسواھا میں ھاضمیر سے مراد عذاب کے نازل کرنے میں امت کو برابر کردیا، ان کے چھوٹے، بڑے پست، معزز، مذکر اور مونث سب اس کی لپیٹ میں آگئے۔ حضرت ابن زبیر نے اسے فدمدم پڑھا ہے یہ دونوں لغتیں ہیں جس طرح ان دونوں لفظوں کا معنی ایک ہی ہے۔ امتتقع لونہ، انتقع لونہ۔