تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 1

Tafseer
  1. وَ الضُّحٰىۙ﴿1﴾

    1. وَالضُّحٰىقسم ہے دھوپ چڑھنے کی (آفتاب)
Translation · Al-Qurtubi
آفتاب کی روشنی کی قسم
Tafseer · Al-Qurtubi
تفسیر 1 تا 3۔ والضحیٰ ، والیل اذا سجیٰ ۔ الضحیٰ کے بارے میں گفتگو گزرچکی ہے اس سے مراد دن ہے کیونکہ اس کے مقابل اللیل ہے اور سورة اعراف میں ہے، افامن اھل القری ان یاتیھم باسنا بیاتا وھم نائمون۔ اوامن اھل القری ان یاتیھم باسنا ضحی وھم یلعبون۔ (اعراف) کیا بستیوں والے اس سے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ہمارا عذاب انہیں رات کو پہنچے جب کہ وہ سوئے ہوئے ہوں یابستیوں والے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ہمارا عذاب دن کو پہنچے جب کہ وہ سوئے ہوئے ہوں یابستیوں والے بےخوف ہوگئے ہیں کہ ہمارا عذاب دن کو پہنچے جب کہ وہ کھیل کود میں مصروف ہوں قتادہ، مقاتل اور مام صادق نے کہا، اللہ تعالیٰ نے اس چاشت کے وقت کی قسم اٹھائی جس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ سے کلام کی اور معراج کی رات کی قسم اٹھائی ایک قول یہ کیا گیا ہے اس سے مراد وہ گھڑی ہے جس میں جادوگر سجدہ میں گر گئے تھے اس کی وضاحت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے، ان یحشر الناس ضحی۔ (طہ) اور یہ خیال رہے کہ سارے لوگ چاشت کے وقت جمع ہوجائیں۔ علماء معانی نے اس سے اور اس کی مثل آیات میں یہ کہا، اس میں اضمار ہے تقدیر کلام یہ ہے کہ، ورب الضحیٰ ۔ سجی کا معنی ہے پرسکون ہونا یہ قول قتادہ، مجاہد، ابن زید اور عکرمہ نے کیا ہے۔ یہ جملہ بولا جاتا ہے، لیلۃ ساجیۃ یعنی پرسکون رات، آنکھ کو بھی ساجیہ کہتے ہیں کہ جب اس کی ایک جانب پرسکون ہوجائے جب رات پرسکون ہوجائے تو کہتے ہیں، سجا اللیل یسجو سجو۔ جب سمندر پر سکون ہوجائے تو کہتے ہیں کہ، سجا البحر۔ اعشی نے کہا : فما ذنبنا ان جاش بحر ابن عمکم وبحرات ساج مایواری الدعا مصا۔ ہمارا کیا گناہ ہے کہ تمہارے چچازاد کا سمندر موجزن ہے اور تمہارا سمندر پرسکون ہے وہ چھوٹے سیاہ کپڑوں کو بھی چھپائے ہوئے نہیں۔ ضحاک نے کہا : سجی کا معنی ہے اس نے ہر چیز کو ڈھانپ لیا اصمعی نے کہا، سجواللیل کا معنی ہے رات کا دن کو ڈھانپ لینا۔ ان دونوں کی مثل ہے آدمی کو کپڑے سے ڈھانپ دیا جاتا ہے حضرت حسن بصری نے کہا، اس نے تاریکی کے ساتھ ڈھانپ لیا، یہ حجرت ابن عباس نے کہا، ان سے یہ بھی مروی ہے جب وہ چلی جائے ان سے یہ بھی مروی ہے جب وہ تاریک ہوجائے سعید بن جبیر سے مروی ہے جب وہ متوجہ ہو قتادہ سے بھی یہ مروی ہے ابن ابی نجیح نے مجاہد سے یہ قول نقل کیا کہ سجی کا معنی ہے جب وہ قرار پکڑ لے لغت میں پہلا قول زیادہ مشہور ہے۔ سجی کا معنی پرسکون ہونا یعنی لوگ اس میں پرسکون ہوگئے جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، نھار صائم، لیل قائم۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے کہ اس کے ساکن ہونے کا معنی ہے اس کی تاریکی قرار پذیر ہوگئی ایک قول یہ بھی کیا جاتا ہے، واضحی، والیل اذا سجی۔ یعنی اللہ کے وہ بندے جو چاشت کے وقت میں اس کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے وہ بندے جب رات تاریک ہوجاتی ہے تو اس کی عبادت کرتے ہیں یہ قول بھی کیا جاتا ہے کہ ضحی سے مرد وہ نور ہے جو عارفین کے دلوں میں دن کی طرح ہے اور والیل سے مراد وہ تاریکی ہے جو کافروں کے دلوں میں رات کی طرح ہے اللہ تعالیٰ نے ان اشیاء کی قسم اٹھائی ہے۔ ماودعک ربک۔ یہ جواب قسم ہے جبریل امین نے نبی کریم ﷺ کے پاس آنے میں کچھ دیر لگادی تو مشرکین نے کہا، اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوگیا اور اسے چھوڑ دیا ہے تو یہ آیت نازل ہوئی بن جریج نے کہا، بارہ دن تک آپ سے وحی رکی رہی حضرت ابن عباس نے کہا، پندرہ دن تک وحی رکی رہی، ایک قول یہ کیا گیا ہے پچیس دن تک وحی رکی رہی مقاتل نے کہا، چالیس روز تک وحی رکی رہی تو مشرکوں نے کہا، حضرت محمد ﷺ کو ان کے رب نے چھوڑ دیا ہے۔ اور ان سے ناراض ہوگیا ہے اگر یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے امر ہوتوپے درپے اس پر اترتا رہتا جس طرح ان سے قبل جو انبیاء تھے ان کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہا۔ بخاری میں حضرت جندب بن سفیان سے روایت مروی ہے رسول اللہ کی طبیعت ناساز ہوئی تو آپ نے دویاتین راتیں قیام نہ کیا تو ایک عورت آئی اس نے کہا، اے محمد ﷺ میں امید کرتی ہوں کہ تیرا شیطان تجھے چھوڑ گیا ہے میں نے دویاتین راتوں سے اسے تیرے قریب نہیں دیکھا تو اللہ نے اس سورت کو نازل فرمایا۔ ترمذی شریف میں جندب بجلی سے روایت مروی ہے کہ میں ایک غار میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا تو آپ کی انگلی زخمی ہوگئی تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا تو نہیں مگر ایک انگلی ہے زخمی ہوگئی ہے اور اللہ کی راہ میں تو نے ملاقات نہ کی۔ کہا، جبریل امین نے آپ کی خدمت میں آنے میں دیر کی تو مشرکوں نے کہا محمد ﷺ کو چھوڑدیا گیا تو اللہ نے ان آیات کو نازل فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ امام ترمذی نے فلم یقم لیلتین اوثلاثا کا ذکر نہیں۔ امام ترمذی نے اسے ساقط کردیا اور امام بخاری نے اسے ذکر کیا اس بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے یہ ان میں سے صحیح ترین ہے اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے۔ ثعلبی نے حضرت جندب بن سفیان بجلی سے اسی طرح کی روایت نقل کی ہے کہ نبی کریم کو ایک انگلی پر کوئی پتھر لگاتو وہ زخمی ہوگئی تو آپ نے فرمایا تو محض ایک انگلی ہے جو زخمی ہوگئی ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں تو نے ملاقات نہیں کی، آپ نے دویاتین دن رات کو قیام نہ کیا تو ابولہب کی بیوی ام جمیل نے آپ سے کہا میرا خیال ہے تیرے شیطان نے تجھے چھوڑ دیا ہے میں نے اسے دویاتین دن تیرے قریب نہیں دیکھا تو یہ سورت نازل ہوئی۔ ابی عمران جونی سے مروی ہے حضرت جبرائیل امین نے نبی کریم کے پاس آنے میں دیر کی یہاں تک کہ آپ پر یہ معاملہ بڑا شاق گزرا جبرائیل امین حاضر ہوئے جب کہ نبی کریم ﷺ کعبہ پر اپنی پیشانی رکھے دعامانگ رہے تھے۔ حضرت جبرائیل نے رسول اللہ کے کندھوں کے درمیان کریدا اور یہ آیات نازل کیں، ماودعک ربک وماقلی۔ حضرت خولہ جو نبی کریم کی خادمہ تھیں نے کہا کہ کتے کا ایک بچہ گھر میں داخل ہوا اور وہ چارپائی کے نیچے داخل ہو اور مر گیا نبی کریم چند دن رکے رہے آپ پر وحی نازل نہیں ہوئی تھیں حضور ﷺ نے پوچھا، اے خولہ میرے گھر میں کیا ہوا ہے ؟ کیا وجہ ہے جبریل امین میرے پاس نہیں آتے حضرت خولہ نے کہا میں نے کہا میں نے عرض کی کاش میں گھر کو تیار کرتی اور اسے صاف کرتی میں جھاڑو کے ساتھ چارپائی کے نیچے جھکی تو کیا دیکھتی ہوں وہاں ایک مردہ پلا پڑا ہوا ہے میں نے اسے اٹھایا اور گھر کے پیچھے پھینک دیا۔ اللہ کے نبی تشریف لائے جبکہ ان کے جبڑے کا نپ رہے تھے جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی تو آپ پر ایک کپکپی طاری ہوجاتی تھی آپ نے فرمایا، اے خولہ مجھے چادر اوڑھادو تو اللہ نے اس سورت کو نازل فرمایا جب جبریل امین آئے تو نبی کریم نے ان سے لیٹ آنے کی وجہ پوچھی تو جبرایل امین نے عرض کی کیا آپ نہیں جانتے کہ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے : جب یہودیوں نے آپ سے روح، ذوالقرنین اور اصحاب کہف کے بارے میں پوچھا تو رسول اللہ نے فرمایا میں کل تجھے اس بارے میں بتاؤں گا، اور انشاء اللہ کے لفظ نہ کہے وحی کچھ عرصہ کے لیی رک گئی یہاں تک کہ جبریل امین یہ آیت لے کر نازل ہوئے، ولاتقولن لشای انی فاعل ذالک غدا، الاان یشاء اللہ۔ (کہف) آپ کسی چیز کے بارے میں یہ نہ کہیں کہ میں کل یہ کام کرنے والا ہوں مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ چاہے پھر آپ نے اس چیز کے بارے میں خبردی جو آپ سے پوچھا گیا، اسی قصہ کے متعلق ماودعک ربک وماقلی۔ نازل ہوئی۔ ایک قول یہ کیا گیا : مسلمانوں نے عرض کی، یارسول اللہ کیا وجہ ہے آپ پر وحی نازل نہیں ہوئی ؟ فرمایا مجھ پر کیسے نازل ہو جب کہ تم انگلیوں کے درمیان جمع ہونے والی میل کی جگہ کو صاف نہیں کرتے تم اپنے ناخن نہیں کاٹتے اور اپنی مونچھیں نہیں کاٹتے۔ تو جبریل امین یہ سورت لے کر نازل ہوئے نبی کریم نے فرمایا، تو نہیں آیا یہاں تک کہ میں تیرا مشتاق ہوگیا۔ حضرت جبرائیل نے کہا میں آپ کا زیادہ مشتاق تھا لیکن میں ایک حکم کیا گیا غلام ہوں پھر آپ پر یہ آیت نازل ہوئیں، ومانتزل الابامر ربک (مریم 64) ہم تیرے رب کے حکم کے بغیر نازل نہیں ہوتے، ودعک، تشدید کے ساتھ ہے یہ عام لوگوں کی قرات ہے یہ تودیع سے مشتق ہے یہ اس طرح تھی جس طرح جدا ہونے والا الوداع کہتا ہے۔ حضرت ابن عباس اور حضرت ابن زبیر سے یہ مروی ہے کہ ان دونوں نے ودعک پڑھا ہے اس کا معنی تجھے چھوڑ دیا ہے۔ شاعر نے کہا : وثم ودعنا آل عمرو عامر، فرائس اطراف المثقفۃ السمر۔ اور پھر ہم نے آل عمرو اور عامر کو گندم گوں نیزوں کے اطراف کا شکار بناکرچھوڑ دیا۔ اس کا استعمال قلیل ہے یہ جملہ بولا جاتا ہے، ھو یدع کذا۔ وہ اسے چھوڑ دیتا ہے مبرد محمد بن یزید نے کہا، وہ بہت ہی کم کہتے ہیں ودع، وذر۔ کیونکہ واؤ جب مقدم ہو تو وہ ضعیف ہوتی ہے اور ترک کی وجہ سے وہ اس سے مستغنی ہوتے ہیں۔ وماقلی۔ جب سے تیرے رب نے تجھے محبوب بنایا ہے تجھ سے ناراض نہیں ہوا۔ کاف ضمیر کو یہاں ترک کردیا کیونکہ یہ آیت کا سرا ہے۔ القلی کا معنی بغض ہے اگر تو مصدر میں قاف کو زبر دے گا تو اس کے آخر میں الف ممدودہ پڑھے گا۔ تو کہے گا : قلاہ یقلیہ قلی وقلائ۔ جس طرح تو کہتا ہے، قریت الضیف اقریہ، قری وقرائ۔ مضارع میں اس کا صیقہ یقلاہ یہ بنوطی کی لغت ہے۔ ثعلب نے یہ شعر پڑھا، ایام ام الغمر لانقلاھا ہم ام غمر کے دنوں سے بغض نہیں رکھتے۔ نقلی کا معنی ہے ہم بغض رکھتے ہیں۔ امراء القیس نے کہا : ولست بمقلی الخلال والاقال۔ میں دوستوں کے ہاں مبغوض نہیں اور نہ ہی میں ناراض ہونے والا ہوں۔ آیت کا معنی تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ہی تجھ سے ناراض ہوایہاں قلی میں کاف ضمیر کو ترک کردیا گیا ہے کیونکہ یہ آیت کا سرا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، والذاکرین اللہ کثیرا والذاکرات (الاحزاب 35) یہاں بھی مفعول حذف ہے اصل کلام یوں ہے والذاکرات للہ۔