تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 96. Al-Alaq · Ayah 13

  1. اَرَءَیْتَ اِنْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿13﴾

    1. اَرَءَيْتَبھلا دیکھیں
    2. اِنْاگر
    3. كَذَّبَاس نے جھٹلایا
    4. وَتَوَلّٰىاور منہ موڑا
Translation · Al-Qurtubi
اور دیکھ تو اگر اس نے دین حق کو جھٹلایا اور اس سے منہ موڑا (تو کیا ہوا)
Tafseer · Al-Qurtubi

ارء یت ان کذب وتولی۔ الم یعلم بان اللہ یری۔

یعنی ابوجہل نے اللہ تعالیٰ کی کتاب کو جھٹلایا اور ایمان سے اعراض کیا، فراء نے کہا، معنی ہے جو نماز پڑھتا ہے وہ ہدایت پر ہوتا ہے تقوی کا حکم دینے والاہو جبکہ منع کرنے والاجھٹلانے والا اور ذکر سے اعراض کرنے والا ہوتویہ کتنا ہی عجیب ہوگا۔ پھر اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے اس پر ہلاکت ہو کیا ابوجہل نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ اسے دیکھتا ہے اور اس کے فعل کو جانتا ہے تو یہ تقریر وتوبیخ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ ارء یت، پہلے کا بدل ہے اور الم یعلم بان اللہ یری، خبر ہے۔

Al-Qurtubi - Al-Alaq 96:13