تفسیر القرطبی

Al-Qurtubi · 96. Al-Alaq · Ayah 15

  1. كَلَّا لَئِنْ لَّمْ یَنْتَهِ١ۙ۬ لَنَسْفَعًۢا بِالنَّاصِیَةِۙ﴿15﴾

    1. كَلَّاہرگز نہیں
    2. لَئِنْ لَّمْ يَنْتَهِاگر نہ باز آیا
    3. لَنَسْفَعًۢاہم ضرور گھسیٹیں گے
    4. بِالنَّاصِيَةِپیشانی کے بالوں سے
Translation · Al-Qurtubi
دیکھو تو اگر وہ باز نہ آئے گا تو ہم (اسکی) پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
Tafseer · Al-Qurtubi

کلا لئن لم ینتہ۔۔۔ تا۔۔۔ خاطئیہ۔

یعنی اے محمد اگر ابوجہل اس سے نہ رکا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑیں گے اور اسے ذلیل ورسوا کریں گے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے ہم قیامت کے روز اس کی پیشانی پکڑیں گے اسے اس کے قدموں کے ساتھ لپیت دیا جائے گا اور جہنم میں پھینک دیا جائے گا جس طرح اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے، فیوخذ بالنواصی والاقدام۔ الرحمن) اسے پیشانی کے بالوں اور قدموں سے پکڑاجائے گا آیت اگر ابوجہل کے حق میں ہوتویہ لوگوں کے لیے نصیحت ہوگی اور جو طاعت سے خود رکتا ہے اور لوگوں کو روکتا ہے اس کے لیے دھمکی ہے، اہل لغت کہتے ہیں، سفعت بالشئی جب تو اس پر قبضہ کرلے اور اسختی سے اپنی طرف کھینچے یہ جملہ بولا جاتا ہے، سفع بناصیہ فرسہ، جب اس نے اپنے گھورے کو سختی سے کھینچنا۔ شاعر کا شعر ہے : قوم اذا کثر الصیاح رایتھم، من بین ملجم مھرہ او سافع۔ وہ ایسی قوم ہیں جب چیخ و پکار زیادہ ہوجائے تو تو انہیں دیکھے گا ان میں سے کوئی اپنے گھوڑے کو لگام دے رہا ہے اور کوئی اسے سختی کے ساتھ کھینچ رہا ہے۔ ایک قول یہ کیا گیا ہے، یہ سفعۃ النار والشمس سے ماخوذ ہے جب سورج کی تمازت اس کے چہرے کو سیاہی مائل کردے۔ ناصیہ سے مراد سر کے اگلے حصے کے بال ہیں۔ بعض اوقات اس سے پوری ذات مراد لی جاتی ہے جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، ھذہ ناصیۃ مبارکۃ، اس سے مراد پورا انسان ہے۔ یہاں ناصیہ کا خصوصا ذکر کیا گیا ہے کیونکہ عربوں کی عادت ہے جب وہ کسی کو ذلیل ورسوا کرنا چاہیں تو اس کے سر کے اگلے بالوں کو پکڑ لیتے۔ مبرد نے کہا، سفع کا معنی سختی کے ساتھ کھینچتا ہے یعنی ہم اسے پیشانی کے بالوں کو پکڑ کر آگ کی طرف گھسیٹ کرلے جائیں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے، سفع کا معنی مارنا ہے یعنی ہم اس کے منہ پر طمانچہ ماریں گے سب کا معنی قریب قریب ہے، یعنی پکڑنے کے ساتھ اسے ماراجائے گا پھر اسے جہنم کی طرف گھسیٹ کرلے جایاجائے گا پھر بدل کے طور پر، ناصیۃ کاذبۃ خاطئۃ، فرمایا یعنی ابوجہل کی ناصیہ قول میں جھوٹی اور عمل میں گناہ کرنے والی ہے، اور گناہ کرنے والے کو سزا بھی دی جاتی ہے اور اسے پکڑا جاتا ہے جب کہ خطا کرنے والے کامواخذہ نہیں ہوتا۔ ناصیۃ کی صفت کاذبۃ خاطئیۃ سے لگانا اس طرح ہے جس طرح وجوہ کی صفت ناظرہ سے لگائی گئی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے، الی ربھا ناظرہ۔ قیامہ) وہ اپنے رب کو دیکھنے والے ہوں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے، اس ناصیۃ والاجھوٹا اور گناہ گار ہے جس طرح یہ جملہ بولا جاتا ہے، نھارہ صائم، لیلہ قائم یعنی وہ دن کو روزہ رکھنے والا اور رات کو قیام کرنے والا ہے۔