تفسیر القرطبی
Al-Qurtubi · 96. Al-Alaq · Ayah 17
فَلْیَدْعُ نَادِیَهٗۙ﴿17﴾
- فَلْيَدْعُتو بلالے
- نَادِيَهٗاپنی مجلس
فلیدع نادیہ، سندع الزبانیہ۔
یعنی وہ اپنے ہم مجلسوں اور قبیلہ والوں کو بلاکر ان سے مدد لے ہم بھی سخت مضبوط فرشتوں کو بلالیں گے یہ حضرت ابن عباس اور دوسرے علماء سے مروی ہے کسائی نے کہا، اس کا واحد زبنیہ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے اصل میں یہ زبان تھا، ایک قول یہ کیا گیا ہے یہ اسم جمع ہے جس طرح ابابیل اور عبادیا اسم جمع ہے قتادہ نے کہا، کلام عرب میں اس کا معنی سپاہی ہے یہ زبن سے ماخوذ ہے جس کا معنی دھکیلنا ہے اسی سے خریدوفروخت میں ایک قسم مزابنہ ہے ایک قول یہ کیا گیا ہے، انہیں زبانیہ کا نام اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اپنے پاؤں سے اسی طرح عمل کریں گے جس طرح وہ اپنے ہاتھوں سے عمل کرت ہیں ابولیث ثمرقندی نے یہ حکایت بیان کی ہے حدیث طیبہ میں ہے جب نبی کریم نے اس آیت کی تلاوت کی اور لنفسعا بالناصیہ۔ تک پہنچے تو ابوجہل نے کہا، میں اپنی قوم کو بلاؤں گا جو تیرے رب سے مرادفاع کرے گی، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا، فلیدع نادیہ، سندع الزبانیہ۔ جس نے اس سے زبانہ کا ذکر سنا توڈر کر واپس لوٹ گیا، اسے کہا تھا تو اس سے ڈر گیا اس نے، کہا نہیں بلکہ میں نے اس کے پاس شہسوار دیکھا جو زبانیہ کے ساتھ مجھے دھمکا رہا تھا۔ میں نہیں جانتا زبانیہ کیا ہے وہ شہسوار میری طرف جھکا تو مجھے ڈر ہو کہ وہ مجھے کھاہی نہ جائے۔ احادیث میں ہے، زبانیہ کے سرآسمان میں اور ان کے پاؤں زمین میں ہوں گے وہ کفار کو جہنم میں دھکیل دیں گے ایک قول یہ کیا گیا ہے وہ از روئے جسامت کے فرشتوں سے بڑے ہوں گے اور ازروئے پکڑ کے ان سے زیادہ سخت ہوں گے عرب یہ نام اسے دیا کرتے تھے جو ازروئے پکڑ کر شدید ہوتا تھا، شاعر نے کہا، زبانیہ غلب عظام حلومھا۔ وہ موٹی گردنوں والے ہیں عظیم عقل والے ہیں۔
عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ ابوجہل نے کہا، اگر میں نے حضرت محمد ﷺ کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ لیا تو میں اس کی گردن رونددوں گا تو نبی کریم نے ارشاد فرمایا، اگر وہ ایسا کرتا تو فرشتے اسے آنکھوں کے سامنے پکڑلیتے۔ ابوعیسی نے کہا، یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے عکرمہ نے حضرت ابن عباس سے روایت نقل کی ہے کہ ابوجہل نبی کریم کے پاس سے گزرا جب کہ آپ مقام ابراہیم کے پاس نماز پڑھ رہے تھے ابوجہل نے کہا، اے محمد میں نے تجھے ایسا کرنے سے منع نہیں کیا تھا رسول اللہ نے اس سے سخت رویہ اپنایا۔ ابوجہل نے کہا، اے محمد تو مجھے کس چیز کی دھمکی دیتا ہے اللہ کی قسم میں اس وادی میں سب سے زیادہ حمایتیوں والا ہوں تو اللہ تعالیٰ نے ان آیات کو نازل فرمایا، فلیدع نادیہ، سندع الزبانیہ۔ حضرت ابن عباس نے کہا، اللہ کی قسم اگر وہ اپنے حمایتیوں کو بلاتاتو عذاب کے داروگے اسے اسی وقت پکڑ لیتے۔ امام ترمذی نے اس کی ہم معنی روایات نقل کی ہیں کہا یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے کلام عرب میں نادی اس مجلس کو کہتے ہیں کہ جس میں لوگ اکٹھے ہوتے ہیں یعنی جمع ہوتے ہیں مراد مجلس والے ہیں۔ جس طرح جریر نے کہا، لھم مجلس صھب السبال اذلہ یہاں مجلس سے مراد اہل مجلس ہیں، زہیر نے کہا، وجار البیت والرجل المنادی یہاں بھی المنادی سے مراد مجلس میں بیٹھنے والا ہے۔