Ruh-ul-Quran - An-Naml : 58
وَ اَمْطَرْنَا عَلَیْهِمْ مَّطَرًا١ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الْمُنْذَرِیْنَ۠
وَاَمْطَرْنَا : اور ہم نے برسائی عَلَيْهِمْ : ان پر مَّطَرًا : ایک بارش فَسَآءَ : سو کیا ہی برا مَطَرُ : بارش الْمُنْذَرِيْنَ : ڈرائے گئے
اور ہم نے ان پر برسایا ایک ہولناک برسانا، پس کیا ہی بری بارش تھی ان لوگوں پر جنھیں ڈرایا گیا تھا
وَاَمْطَرْنَا عَلَیْھِمْ مَّطَرًا ج فَسَـآئَ مَطَرُالْمُنْذَرِیْنَ ۔ (النمل : 58) (اور ہم نے ان پر برسایا ایک ہولناک برسانا، پس کیا ہی بری بارش تھی ان لوگوں پر جنھیں ڈرایا گیا تھا۔ ) قومِ لوط کا انجام اس سے پہلے اس عذاب کی تفصیل گزر چکی ہے جس عذاب سے قوم لوط کو تباہ کیا گیا۔ اور پھر جس طرح ان پر پتھر برسائے گئے اور ان کی بستیاں بھی تباہ کردی گئیں ان کو ایک ایسا عبرت کا نشان بنادیا گیا جو بعد کی دنیا کے لیے دہلا دینے والا انجام تھا۔ اور اس کا سبب صرف یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ کے رسول نے انھیں بار بار انذار کیا، لیکن انھوں نے اس پر کان دھرنا بھی گوارا نہیں کیا۔
Top