Ruh-ul-Quran - Al-Maaida : 10
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِكَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ
وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا : اور جن لوگوں نے کفر کیا وَكَذَّبُوْا : اور جھٹلایا بِاٰيٰتِنَآ : ہماری آیتیں اُولٰٓئِكَ : یہی اَصْحٰبُ الْجَحِيْمِ : جہنم والے
جن لوگوں نے ہماری (واضح) آیات (وعدوں) کے بعد بھی کفر کا راستہ اختیار کیا یہی جہنم (میں جانے) والے ہیں۔
وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا اُولٰٓئِکَ اَصْحٰبُ الْجَحِیْمِ ۔ (المائدہ : 10) ” جن لوگوں نے ہماری (واضح) آیات (وعدوں) کے بعد بھی کفر کا راستہ اختیار کیا یہی جہنم (میں جانے) والے ہیں “۔ روئے سخن یہاں مسلمانوں کی طرف ہے کیونکہ یہاں کافروں کی بات نہیں ہو رہی۔ سیاق وسباق بتاتے ہیں کہ یہاں مسلمانوں کی بات ہو رہی ہے ‘ یعنی ان مسلمانوں نے اگر کفر کا راستہ اختیار کیا اور احکام کو پس پشت ڈال دیا اور انھیں جھٹلایا اور جو کچھ ہم نے قرآن کریم میں کہا ہے ‘ اس کا مذاق اڑایا ‘ بلکہ اسے بدلنے کی کوشش کی تو یہی لوگ ہیں جہنم والے ‘ جنھیں ہم جہنم میں ڈالیں گے۔
Top