Ruh-ul-Quran - Al-Kahf : 98
وَ اَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوْنَ
وَاَقْبَلَ : اور متوجہ ہوں گے بَعْضُهُمْ : ان میں سے بعض عَلٰي بَعْضٍ : بعض پر يَّتَسَآءَلُوْنَ : ایک دوسرے سے سوال کریں گے
یہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے دیافتِ حال کرتے ہوئے
وَاَقْبَلَ بَعْضُھُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآئَ لُوْنَ ۔ (الطور : 25) (یہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے دیافتِ حال کرتے ہوئے۔ ) اہلِ جنت کی بےتلف مجلس آرائی اہلِ جنت جب جنت میں باہم مجلس آرائی کریں گے تو چونکہ ان کے اندر ایک دوسرے کے لیے اخلاص ہوگا اور کسی کو کسی سے گزند پہنچنے کا اندیشہ نہیں ہوگا اس لیے نہایت محبت اور پیار سے ایک دوسرے کے احوال معلوم کریں گے اور پھر اسی سلسلے میں دنیا میں گزری ہوئی زندگی کے حالات کے بارے میں بھی سوال کریں گے۔ اور خود جن کٹھن راہوں سے گزرے ہوں گے ان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے بھی معلوم کرنا چاہیں گے کہ کیا ان کو بھی ایسی دشواریاں پیش آئیں یا نہیں۔ اور اسی سلسلے میں اہل خانہ بھی زیربحث آئیں گے اور ایک دوسرے کی اولاد سے متعلق جاننے کی خواہش پیدا ہوگی۔
Top