Ruh-ul-Quran - An-Najm : 16
اِذْ یَغْشَى السِّدْرَةَ مَا یَغْشٰىۙ
اِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ : جب چھا رہا تھا سدرہ پر مَا يَغْشٰى : جو کچھ چھا رہا تھا
اس وقت چھا رہا تھا سدرۃ پر جو کچھ بھی چھا رہا تھا
اِذْیَغْشٰی السِّدْرَۃَ مَایَغْشٰی۔ (النجم : 16) (اس وقت چھا رہا تھا سدرۃ پر جو کچھ بھی چھا رہا تھا۔ ) سدرۃ پر تجلیات کا ورود نبی کریم ﷺ نے جب سدرۃ المنتہیٰ کو دیکھا تو اس مشاہدے کی کیفیت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا گیا ہے کہ اس وقت سدرۃ کا حال یہ تھا کہ اس کی شان اور اس کی کیفیت بیان سے باہر تھی سدرۃ پر ایسی تجلیات چھا رہی تھیں کہ ہر لحظہ اس کا رنگ تبدیل ہورہا تھا۔ اور ایسے انوار برس رہے تھے کہ ہر آن اس کی کیفیت میں تبدیلی آرہی تھی۔ اور اس پر ایک ایسا حسن برس رہا تھا جس کی تعبیر الفاظ کی گرفت میں نہیں آسکتی۔
Top