Ruh-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 52
فِیْهِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوْجٰنِۚ
فِيْهِمَا : ان دونوں میں مِنْ كُلِّ فَاكِهَةٍ : ہر قسم کے پھلوں میں سے ہیں زَوْجٰنِ : دو قسم
ان باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہوں گی
فِیْہِمَا مِنْ کُلِّ فَاکِھَۃٍ زَوْجٰنِ ۔ فَبِاَیِّ اٰ لَآئِ رَبِّـکُمَا تُـکَذِّبٰنِ ۔ (الجن : 52، 53) (ان باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہوں گی۔ پس تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلائو گے۔ ) مختلف قسموں کے پھل یعنی ان باغوں میں ایک ہی قسم کے پھل نہیں ہوں گے جیسے دنیا میں ہر باغ میں ہوتے ہیں بلکہ دونوں میں الگ الگ قسموں کے پھل ہوں گے۔ ان باغوں کے پھلوں کی بھی شکلیں مختلف ہوں گی اور ان کے پھلوں کا لطف و لذت ایک دوسرے سے الگ الگ ہوگا۔ تنوع اس قدر ہوگا کہ نہ آنکھیں اس سے سیراب ہوں گی اور نہ کام و دہن کی لذت ختم ہونے میں آئے گی۔ اس کے بعد آیت ترجیع ہے جو بالکل واضح ہے۔
Top