Ruh-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 64
مُدْهَآ مَّتٰنِۚ
مُدْهَآمَّتٰنِ : نہایت سبز
گھنے سرسبز و شاداب باغ
مُدْھَآمَّتٰنِ ۔ فَبِاَیِّ اٰ لَآئِ رَبِّـکُمَا تُـکَذِّبٰنِ ۔ (الجن : 64، 65) (گھنے سرسبز و شاداب باغ۔ تم اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلائو گے۔ ) گزشتہ آیت میں جن باغوں کا ذکر ہے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ وہ انتہائی گھنے اور سرسبز ہوں گے۔ حتیٰ کہ ان کی سرسبزی سیاہی مائل ہوچکی ہوگی۔ مُدْھَآمّۃٌایسی گھنی سرسبزی کو کہتے ہیں جو انتہائی شادابی کے بعد سیاہی مائل ہوگئی ہو۔ اور کسی بھی شاداب باغ کا سب سے خوبصورت رنگ یہی ہوتا ہے۔ اس کے بعد آیت ترجیع ہے جو موقع و محل کے اعتبار سے بالکل واضح ہے۔
Top