Ruh-ul-Quran - Al-Mulk : 6
وَ لِلَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمَصِیْرُ
وَلِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا : اور ان لوگوں کے لیے جنہوں نے کفر کیا بِرَبِّهِمْ : اپنے رب کے ساتھ عَذَابُ : عذاب ہے جَهَنَّمَ : جہنم کا وَبِئْسَ الْمَصِيْرُ : اور کتنا برا ہے ٹھکانہ۔ لوٹنے کی جگہ
اور ان لوگوں کے لیے جنھوں نے اپنے رب سے کفر کیا، جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے
وَلِلَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِرَبِّھِمْ عَذَابُ جَھَنَّمَ ط وَبِئْسَ الْمَصِیْرُ ۔ (الملک : 6) (اور ان لوگوں کے لیے جنھوں نے اپنے رب سے کفر کیا، جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔ ) کفر کا نتیجہ جہنم ہے سابقہ آیت کریمہ میں ارشاد فرمایا گیا کہ جو شیاطین حدود سے تجاوز کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے جہنم کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ اسی سے گریز کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جو انسان بھی اپنے رب کا کفر کریں گے یعنی قیامت اور جزاء و سزا کا انکار کریں گے اور اس کے نتیجے میں کفر کی زندگی گزاریں گے تو ان کے لیے بھی جہنم کا عذاب ہے۔ اور یہ جہنم بہت برا ٹھکانہ ہے۔ جس بدبخت نے اپنی زندگی کے اعمال کے نتیجے میں اسے اختیار کیا اس نے بہت برا فیصلہ کیا۔
Top