Tafseer-e-Saadi - Hud : 121
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ١ؕ اِنَّا عٰمِلُوْنَۙ
وَقُلْ : اور کہ دیں لِّلَّذِيْنَ : وہ لوگ جو لَا يُؤْمِنُوْنَ : ایمان نہیں لاتے اعْمَلُوْا : تم کام کیے جاؤ عَلٰي : پر مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ اِنَّا : ہم عٰمِلُوْنَ : کام کرتے ہیں
اور جو لوگ ایمان نہیں لائے ان سے کہہ دو کہ تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ ہم (اپنی جگہ) عمل کئے جاتے ہیں۔
وَقُلْ لِّلَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ : اور ان لوگوں سے کہہ دیجیے جو (دلائل قائم ہوجانے کے بعد بھی) ایمان نہیں لاتے۔ اعْمَلُوْا عَلٰي مَكَانَتِكُمْ : اپنی جگہ عمل کیے جاؤ، یعنی اسی حالت میں جس میں کہ تم ہو، عمل کرتے رہو۔ اِنَّا عٰمِلُوْنَ : ہم بھی (اپنے طریقے کے مطابق) عمل کر رہے ہیں۔
Top