Tafseer-e-Usmani - Al-Baqara : 218
اِنَّمَا سُلْطٰنُهٗ عَلَى الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَهٗ وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِهٖ مُشْرِكُوْنَ۠   ۧ
اِنَّمَا : اس کے سوا نہیں سُلْطٰنُهٗ : اس کا زور عَلَي : پر الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يَتَوَلَّوْنَهٗ : اس کو دوست بناتے ہیں وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جو هُمْ : وہ بِهٖ : اس (اللہ) کے ساتھ مُشْرِكُوْنَ : شریک ٹھہراتے ہیں
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور لڑے اللہ کی راہ میں وہ امیدوار ہیں اللہ کی رحمت کے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے1
1  آیت سابقہ سے جماعت اصحاب مذکورہ بالا کو یہ تو معلوم ہوگیا کہ ہمارے اوپر اس بارے میں کوئی مواخذہ نہیں مگر یہ تردّد ان کو تھا کہ دیکھئے اس جہاد کا ثواب بھی ملتا ہے یا نہیں اس پر یہ آیت اتری کہ جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اللہ کے واسطے اس کے دشمنوں سے لڑے اپنی کوئی غرض اس لڑائی میں نہ تھی وہ بیشک اللہ کی رحمت کے امیدوار اور اس کے مستحق رہیں، اور اللہ اپنے بندوں کی خطائیں بخشنے والا اور ان پر انعام فرمانے والا ہے وہ ایسے تابعداروں کو محروم نہ کرے گا۔
Top