Tafseer-e-Saadi - At-Tur : 42
اَمْ یُرِیْدُوْنَ كَیْدًا١ؕ فَالَّذِیْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِیْدُوْنَؕ
اَمْ يُرِيْدُوْنَ : یا وہ چاہتے ہیں كَيْدًا ۭ : ایک چال فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا : تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا هُمُ الْمَكِيْدُوْنَ : وہ مکر کیے گئے ہیں
کیا یہ کوئی داؤ کرنا چاہتے ہیں ؟ تو کافر تو خود داؤ میں آنے والے ہیں
اَمْ يُرِيْدُوْنَ كَيْدًا) کیا وہ آپ اور آپ کی لائی ہوئی کتاب میں جرح وقدح کرکے کوئی سازش کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے سے وہ آپ کے دین اور آپ کے کام کو فاسد کرنا چاہتے ہیں ( فَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا هُمُ الْمَكِيْدُوْنَ ) تو جن لوگوں نے کفر کیا وہی فریب خوردہ ہیں۔ یعنی ان کی سازش ان کے سینوں ہی میں رہے گی اور اس کا نقصان انہی کی طرف لوٹے گا اور اللہ تعالیٰ نے انکے ساتھ ایسا ہی کیا۔ کوئی ایسی چال جو کفار کی قدرت واختیار میں تھی انہوں نے باقی نہ رکھی جس پر عمل نہ کیا ہو مگر اللہ تعالیٰ نے ان کے مقابلے میں اپنے نبی کو فتح ونصرت سے سرفراز فرمایا اپنے دین کو غالب فرمایا ان کو بےیارومددگار تنہا چھوڑٓ اور ان سے انتقام لیا۔
Top