Tafseer-e-Saadi - Al-An'aam : 30
وَ لَوْ تَرٰۤى اِذْ وُقِفُوْا عَلٰى رَبِّهِمْ١ؕ قَالَ اَلَیْسَ هٰذَا بِالْحَقِّ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ رَبِّنَا١ؕ قَالَ فَذُوْقُوا الْعَذَابَ بِمَا كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ۠   ۧ
وَلَوْ : اور اگر (کبھی) تَرٰٓي : تم دیکھو اِذْ وُقِفُوْا : جب وہ کھڑے کئے جائیں گے عَلٰي : پر (سامنے) رَبِّهِمْ : اپنا رب قَالَ : وہ فرمائے گا اَلَيْسَ : کیا نہیں هٰذَا : یہ بِالْحَقِّ : سچ قَالُوْا : وہ کہیں گے بَلٰى : ہاں وَرَبِّنَا : قسم ہمارے رب کی قَالَ : وہ فرمائے گا فَذُوْقُوا : پس چکھو الْعَذَابَ : عذاب بِمَا : اس لیے کہ كُنْتُمْ تَكْفُرُوْنَ : تم کفر کرتے تھے
اور کاش تم (ان کو اسوقت) دیکھو جب یہ اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے کئے جائینگے اور وہ فرمائے گا کیا یہ (دوبارہ زندہ ہونا) برحق نہیں تو کہیں گے کیوں نہیں پروردگار کی قسم (بالکل برحق ہے) خدا فرمائے گا اب کفر کے بدلے (جو دنیا میں کرتے تھے) عذاب کے مزے چکھو۔
آیت 30 (ولو تری) ” اور اگر آپ دیکھیں “ یعنی اگر آپ کافروں کو دیکھیں (اذ وقفوا علی ربھم) ” جبکہ انہیں ان کے رب کے سامنے کھڑا کیا جائے گا “ تو آپ بہت بڑا معاملہ اور بہت ہولناک منظر دیکھیں گے۔ (قال) اللہ تعالیٰ ان کو زجر و توبیخ کرتے ہوئے فرمائے گا : (الیس ھذا بالحق) ” کیا یہ برحق نہیں ؟ “ یعنی وہ عذاب جو تم دیکھ رہے ہو، کیا یہ سچ نہیں ؟ (قالوا بلی وربنا) ” وہ کہیں گے کیون نہیں، قسم ہے ہمارے رب کی ! “ پس وہ اقرار اور اعتراف کریں گے جبکہ یہ اعتراف انہیں کوئی فائدہ نہ دے گا (قال قذوقوا العذاب بما کنتم تکفرون ) ” اللہ فرمائے گا : پس چکھو اس عذاب کا مزا جس کا تم انکار کیا کرتے تھے۔ “
Top