Tafseer-e-Saadi - Al-Haaqqa : 23
قُطُوْفُهَا دَانِیَةٌ
قُطُوْفُهَا : میوے جس کے دَانِيَةٌ : جھکے پڑ رہے ہوں گے۔ جھک رہے ہوں گے۔ جھکے جارہے ہوں گے
جن کے میوے جھکے ہوئے ہوں گے
(قطوفھا دانیہ) اس کے پھل اور مختلف انواع کے میوے بہت قریب ہوں گے۔ اہل جنت کے لیے ان کا حاصل کرنا بہت آسان ہوگا، اہل جنت کھڑے، بیٹھے۔ لیٹے ہوئے ہر حالت میں ان کو حاصل کرسکیں گے اکرام و تکریم کے طور پر ان سے کہا جائے گا (کلو واشربوا) ہر قسم کالذیذ کھانا اور مزیدار مشروب کھاؤ اور پیو۔
Top