Tafseer-e-Saadi - Al-Haaqqa : 29
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ
هَلَكَ : ہلاک ہوگیا عَنِّيْ : مجھ سے سُلْطٰنِيَهْ : سلطان میرا۔ اقتدار میرا۔ غلبہ میرا
(ہاے) میری سلطنت خاک میں مل گئی
(ھلک عنی سلطانیہ) ۔ یعنی سلطنت چلی گئی اور مٹ گئی، پس لشکروں نے کوئی فائدہ دیا نہ کثرت اور تعداد نے، سازوسامان کوئی کام آیا نہ جاہ و جلال بلکہ سب کچھ رائیگاں گیا، اس کے سبب سے تمام منافع کھو گئے اور اس کے بدلے میں غم وہموم اور محتاجی نے آگھیرا۔
Top