Tafseer-e-Saadi - Al-Haaqqa : 35
فَلَیْسَ لَهُ الْیَوْمَ هٰهُنَا حَمِیْمٌۙ
فَلَيْسَ : تو نہیں ہے لَهُ الْيَوْمَ : اس کے لیے آج هٰهُنَا : یہاں حَمِيْمٌ : کوئی ولی دوست
سو آج اس کا بھی یہاں کوئی دوست دار نہیں .
(فلیس لہ الیوم ھھنا حمیم) ۔ پس نہیں ہے آج یہاں اس کے لیے، یعنی قیامت کے دن (حمیم) کوئی قریبی رشتہ دار یا کوئی دوست جو اس کیسفارش کرے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جائے یا اللہ تعالیٰ سے ثواب حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے (ولا تنفع الشفاعۃ عندہ الا لمن اذن لہ۔ سبا 23) ۔ اللہ کے ہاں، کسی کے لیے سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لیے جس کے بارے میں خود سفارش کی اجازت دے۔ نیز فرمایا (ما للظلمین من حمیم ولا شفیع یطاع۔ المومن 18) ۔ ظالموں کا کوئی جگری دوست ہوگا نہ کوئی سفارش کرنے والا کہ اس کی سفارش قبول کی جائے گی۔
Top