Tafseer-e-Saadi - Al-Insaan : 10
اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا قَمْطَرِیْرًا
اِنَّا نَخَافُ : بیشک ہمیں ڈر ہے مِنْ : سے رَّبِّنَا : اپنا رب يَوْمًا : اس دن کا عَبُوْسًا : منہ بگاڑنے والا قَمْطَرِيْرًا : نہایت سخت
ہم کو اپنے پروردگار سے اس دن کا ڈر لگتا ہے جو (چہروں کو) کری المنظر اور (دلوں کو) سخت (مضطر کردینے والا ہے)
(اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوْسًا) ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی والا ہوگا، یعنی جو نہایت سخت اور شر والا دن ہوگا۔ ( قَمْطَرِيْرًا) اور نہایت تنگ دن ہوگا۔
Top