Tafseer-e-Saadi - Al-Insaan : 17
وَ یُسْقَوْنَ فِیْهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِیْلًاۚ
وَيُسْقَوْنَ : اور انہیں پلایا جائیگا فِيْهَا كَاْسًا : اس میں ایسا جام كَانَ مِزَاجُهَا : ہوگی اس کی آمیزش زَنْجَبِيْلًا : سونٹھ
اور وہاں ان کو ایسے مشروب پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
(وَيُسْقَوْنَ فِيْهَا) وہاں انہیں پلائی جائے گی۔ یعنی جنت میں خالص شراب کے بھرے جام ہوں گے (كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيْلًا) جس میں ملاوٹ ہوگی سونٹھ کی۔ تاکہ اس کا ذائقہ اور خوشبو دونوں خوش گوار بن جائیں۔
Top