Tafseer-e-Saadi - Al-Insaan : 23
اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَیْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِیْلًاۚ
اِنَّا : بیشک ہم نَحْنُ نَزَّلْنَا : ہم نے نازل کیا عَلَيْكَ : آپ پر الْقُرْاٰنَ : قرآن تَنْزِيْلًا : بتدریج
(اے محمد ﷺ ہم نے تم پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا ہے
اللہ تبارک وتعالی نے جنت کی نعمتوں کا ذکر کرنے کے بعد فرمایا (اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا عَلَيْكَ الْقُرْاٰنَ تَنْزِيْلًا) ، بیشک ہم نے آپ پر قرآن آہستہ آہستہ اتارا ہے۔ اور اس کے اندر وعدہ وعید اور ہر چیز کا بیان ہے جس کے بندے محتاج ہیں قرآن کریم کے اندر اللہ کے اوامر شرائع کو پوری طرح قائم کرنے، ان کے نفاذ کی کوشش کرنے اور اس پر صبر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Top