Tafseer-e-Saadi - Al-Insaan : 4
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِیْنَ سَلٰسِلَاۡ وَ اَغْلٰلًا وَّ سَعِیْرًا
اِنَّآ : بیشک ہم اَعْتَدْنَا : ہم نے تیار کیا لِلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے لئے سَلٰسِلَا۟ : زنجیریں وَاَغْلٰلًا : اور طوق وَّسَعِيْرًا : اور دہکتی آگ
ہم نے کافروں کیلئے زنجیریں اور طوق اور دہکتی آگ تیار کر رکھی ہے
پھر اللہ نے جزا کے لحاظ سے دونوں فریقوں کا ذکر کیا تو فرمایا جس نے اللہ کے ساتھ کفر کیا اس کے رسولوں کو جھٹلایا اور اس کی نافرمانی کے ارتکاب کی جسارت کی ہم نے اس کے لیے تیار کی ہیں (سَلٰسِلَا۟) جہنم کی آگ کی زنجیریں جیسا کہ اللہ کا ارشاد ہے (ثم فی سلسلۃ ذرعھا سبعون ذراعا فاسلکوہ۔ الحاقہ 32) پھر اسے اس زنجیر میں جکڑ دو جس کی پیمائش ستر ہاتھ ہے۔ (وَاَغْلٰلًا) اور طوق۔ جس کے ذریعے سے ان کے ہاتھوں کو ان کی گردنوں کے ساتھ باندھ کر ان سے جکڑ دیا جائے گا۔ (وَّسَعِيْرًا) یعنی ہم نے ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ تیار کررکھی ہے جو ان کے جسموں کے ساتھ بھڑکے گی اور ان کے بدنوں کو جلاڈالے گی جیسا کہ اللہ نے فرمایا ہے 0 کلما نضجت جلودھم بدلنھم جلودا غیر لیذوقوالعذاب۔ النساء 56) جب ان کی کھالیں گل جائیں گی تو ہم ان کو ان کے سوا اور کھالوں سے بدل دیں گے تاکہ وہ عذاب کا مزا چکھتے رہیں۔ یہ عذاب ان کے لیے دائمی ہوگا اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
Top