Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 16
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ
وَّجَنّٰتٍ : اور باغات اَلْفَافًا : لپٹے ہوئے/گھنے
اور گھنے گھنے باغ
(وَّجَنّٰتٍ اَلْفَافًا) اور گھنے باغات۔ ان کے اندر تمام اقسام کے لذیذ پھل ہیں پس وہ ہستی جس نے یہ جلیل القدر نعمتیں عطا کی ہیں جن کی مقدار کا اندازہ کیا جاسکتا ہے نہ انہیں شمار کیا جاسکتا ہے تم کیونکر اس کا انکار کرتے ہو اور کیونکر اس خبر کو جھٹلاتے ہو جو اس نے تمہاری موت کے بعد تمہارے دوبارہ اٹھائے جانے اور قیامت کے بارے میں دی ہے ؟
Top