Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 28
وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ
وَّكَذَّبُوْا : اور انہوں نے جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیات کو كِذَّابًا : جھٹلانا
اور ہماری آیتوں کو جھوٹ سمجھ کر جھٹلاتے رہتے تھے
(وَّكَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًا) یعنی انہوں نے ہماری آیتوں کی واضح اور صریح طور پر تکذیب کی اور جب ان کے پاس واضح دلائل آئے تو انہوں نے ان کی مخالفت کی۔
Top