Tafseer-e-Saadi - An-Naba : 35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ
لَا يَسْمَعُوْنَ : نہ وہ سنیں گے فِيْهَا : اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا كِذّٰبًا : اور نہ کوئی جھوٹی بات
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے نہ جھوٹ (خرافات)
(لَا يَسْمَعُوْنَ فِيْهَا لَغْوًا وَّلَا كِذّٰبًا) یعنی وہ ایسا کلام نہیں سنین گے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو اور نہ جھوٹ۔ یعنی گناہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے (لایسمعون فیھا لغوا ولا تاثیما۔ الا قیلا سلما سلما۔ الواقعہ۔ 25، 26) ۔ وہ جنت میں کوئی بےہودہ بات سنیں گے نہ گناہ کی بات صرف سلام ہی سلام کی بات سنیں گے اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و احسان سے ان کو یہ ثواب جزیل عطا کیا ہے۔
Top