Siraj-ul-Bayan - Yunus : 65
وَ لَا یَحْزُنْكَ قَوْلُهُمْ١ۘ اِنَّ الْعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ؕ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ
وَلَا : اور نہ يَحْزُنْكَ : تمہیں غمگین کرے قَوْلُھُمْ : ان کی بات اِنَّ : بیشک الْعِزَّةَ : غلبہ لِلّٰهِ : اللہ کے لیے جَمِيْعًا : تمام ھُوَ : وہ السَّمِيْعُ : سننے والا الْعَلِيْمُ : جاننے والا
اور تو ان کی بات سے غم نہ کر ، تمام زور خدا کا ہے ، وہ سنتا جانتا ہے (آیت 3) ۔
3) صحیح عزت واقتدار مال و دولت سے حاصل نہیں ہوتی ، بلکہ یہ خدا کی دین ہے سچے مخدوم ومحترم وہ ہیں ، جو اللہ کے دین کے خادم ہوں ۔ حل لغات : لکلمت اللہ : قوانین الہی سے تعبیر ہے ۔ العزۃ : غلبہ ، قوت ، اقتدار ۔
Top