Siraj-ul-Bayan - Ash-Shu'araa : 91
وَ بُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِلْغٰوِیْنَۙ
وَبُرِّزَتِ : اور ظاہر کردی جائے گی الْجَحِيْمُ : دوزخ لِلْغٰوِيْنَ : گمراہوں کے لیے
اور گمراہوں (ف 2) کے لئے دوزخ ظاہر کی جائے گی
2: یعنی اللہ کے نیک بندے اس کے مقام فضا کے بالکل قریب ہوں گے ۔ وہ دیکھیں گے ۔ کہ جنت کی تمام نعمتیں ان کے سامنے ہیں ۔ اور وہ لوگ جو گمراہ ہیں ۔ جنہوں کے دنیا میں ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے دین کی نہ الفت کی ۔ اور شرک کی لعنتوں میں گرفتار رہے ۔ اپنے کو جہنم کے نزدیک تر پائیں گے ۔ اور محسوس کریں گے ۔ کہ جہنم ان کے روبرو منہ کھولے کھڑا ہے ۔
Top