Siraj-ul-Bayan - An-Naml : 30
اِنَّهٗ مِنْ سُلَیْمٰنَ وَ اِنَّهٗ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
اِنَّهٗ : بیشک وہ مِنْ : سے سُلَيْمٰنَ : سلیمان وَاِنَّهٗ : اور بیشک وہ بِسْمِ اللہِ : نام سے اللہ کے الرَّحْمٰنِ : جو رحم کرنے والا الرَّحِيمِ : نہایت مہربان
بیشک وہ سلیمان کی طرف سے ہے اور بیشک (ف 2) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے شروع کیا گیا ہے
2: ملکہ سبا کی زبان سے رقعہ کا مضمون ملاحظہ ہو کس قدر مختصر اور کس قدر جامع ہے ۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کہہ کر گویا اس کو یقین دلایا ہے کہ ہم ظالم نہیں ۔ ہم اس خدا کو مانتے ہیں جو رحمن اور رحیم ہے اور جس کے فیوض رحمت آفتاب سے کہیں زیادہ ہیں اس کے بعد اس سے مطالبہ کیا کہ مطیع ہوکر میرے پاس چلے آؤ۔ اور کسی قسم کی سرکشی کا اظہار نہ کرو ۔
Top