Siraj-ul-Bayan - Al-Qasas : 14
وَ لَمَّا بَلَغَ اَشُدَّهٗ وَ اسْتَوٰۤى اٰتَیْنٰهُ حُكْمًا وَّ عِلْمًا١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ
وَلَمَّا : اور جب بَلَغَ اَشُدَّهٗ : وہ پہنچا اپنی جوانی وَاسْتَوٰٓى : اور پورا (توانا) ہوگیا اٰتَيْنٰهُ : ہم نے عطا کیا اسے حُكْمًا : حکمت وَّعِلْمًا : اور علم وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم بدلہ دیا کرتے ہیں الْمُحْسِنِيْنَ : نیکی کرنے والے
اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچا اور سنبھلا اور ہم نے اسے حکم (ف 2) اور علم دیا ۔ اور یوں ہم نیکوں کو جزا دیتے ہیں
2: یعنی موسیٰ (علیہ السلام) جب جوان ہوئے تو ہم نے انہیں علم بخشا ۔ اور پیغمبرانہ سوجھ بوجھ عنایت فرمائی وکذالک نجزی المحسنین سے غرض یہ ہے کہ جو لوگ نیک اور صالح ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح ان کے علم اور حکمت میں اضافہ کرتا رہتا ہے ۔ حل لغات اشدہ ۔ قوت ۔ توانائی ۔ جوانی ۔
Top