Siraj-ul-Bayan - Al-Qasas : 43
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى بَصَآئِرَ لِلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ رَحْمَةً لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا : اور تحقیق ہم نے عطا کی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتاب (توریت مِنْۢ بَعْدِ : اس کے بعد مَآ اَهْلَكْنَا : کہ ہلاک کیں ہم نے الْقُرُوْنَ : امتیں الْاُوْلٰى : پہلی بَصَآئِرَ : (جمع) بصیرت لِلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَهُدًى : اور ہدایت وَّرَحْمَةً : اور رحمت لَّعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَذَكَّرُوْنَ : نصیحت پکڑیں
اور تحقیق ان کی امتوں کو ہلاک کرنے کے بعدموسیٰ کو کتاب دی کہ لوگوں کو راہ سمجھانے (ف 1) والی اور ہدایت اور رحمت تھی ۔ کہ شاید وہ نصیحت پکڑیں
اتمام محبت 1: ارشاد ہے کہ ہم نے موسیٰ کو تورات اس وقت دی ۔ جبکہ عاد اور ثمود کی بربادیوں کے واقعات رونما ہوچکے تھے ۔ جب کہ عمالقہ جیسی شاندار قوم باوجود سازو سامان کی کثرت اور فراوانی کے فنا کے گھاٹ اتر چکی تھی ۔ اور جب کہ کئی قومیں اللہ کے فیض وغضب کا شکار ہوچکی تھیں ۔ مقصد یہ تھا ۔ کہ نافرمان لوگ ان واقعات سے عبرت پکڑیں ۔ اور نصیحت حاصل کریں اور تورات کو اپنے لئے رحمت وہدایت کا سبب قرار دیں ۔ مگر ہوا یہ کہ باوجود واقعات کی تفصیل اور وضاحت کے یہ لوگ آخر وقت تک گمراہی پر مصر رہے ۔ تاآنکہ اللہ کے عذاب نے انہیں آپکڑا ۔ اور یہ بےبس ہوکر رہ گئے ۔ حل لغات : بصائر ۔ جمع بصیرت بمعنی دلیل ۔ یقین ۔ عبرت ۔ زیرکی بینائی
Top