Siraj-ul-Bayan - Aal-i-Imraan : 81
وَ اِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ النَّبِیّٖنَ لَمَاۤ اٰتَیْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّ حِكْمَةٍ ثُمَّ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَ لَتَنْصُرُنَّهٗ١ؕ قَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَ اَخَذْتُمْ عَلٰى ذٰلِكُمْ اِصْرِیْ١ؕ قَالُوْۤا اَقْرَرْنَا١ؕ قَالَ فَاشْهَدُوْا وَ اَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِیْنَ
وَاِذْ : اور جب اَخَذَ : لیا اللّٰهُ : اللہ مِيْثَاقَ : عہد النَّبِيّٖنَ : نبی (جمع) لَمَآ : جو کچھ اٰتَيْتُكُمْ : میں تمہیں دوں مِّنْ : سے كِتٰبٍ : کتاب وَّحِكْمَةٍ : اور حکمت ثُمَّ : پھر جَآءَ : آئے كُمْ : تم رَسُوْلٌ : رسول مُّصَدِّقٌ : تصدیق کرتا ہوا لِّمَا : جو مَعَكُمْ : تمہارے پاس لَتُؤْمِنُنَّ : تم ضرور ایمان لاؤ گے بِهٖ : اس پر وَ : اور لَتَنْصُرُنَّهٗ : تم ضرور مدد کرو گے اس کی قَالَ : اس نے فرمایا ءَ : کیا اَقْرَرْتُمْ : تم نے اقرار کیا وَاَخَذْتُمْ : اور تم نے قبول کیا عَلٰي : پر ذٰلِكُمْ : اس اِصْرِيْ : میرا عہد قَالُوْٓا : انہوں نے کہا اَقْرَرْنَا : ہم نے اقرار کیا قَالَ : اس نے فرمایا فَاشْهَدُوْا : پس تم گواہ رہو وَاَنَا : اور میں مَعَكُمْ : تمہارے ساتھ مِّنَ : سے الشّٰهِدِيْنَ : گواہ (جمع)
اور جب خدا نے سب نبیوں سے اقرار لیا کہ جو کچھ میں تم کو کتاب اور حکمت سے دوں پھر تمہارے پاس رسول ﷺ آئے اور تمہاری کتابوں کی تصدیق کرے ضرور اس پر ایمان لائیو اور اس کی مدد بھی ضرور کیجیو ۔ فرمایا کیا تم اس بات کا اقرار کرتے ہو اور اس شرط پر میرا بھاری عہد لیتے ہو ؟ سب بولے کہ ہم اقرار کرتے ہیں خدا نے کہا تو تم گواہ روہ اور میں بھی (ف 1) تمہارے ساتھ گواہ ہوں ۔
نبیوں (علیہم السلام) کا نبی ﷺ (ف 1) تمام نبیوں (علیہم السلام) کا دائرہ تبلیغ عام انسانوں تک ہے اور وہ صرف اس حد تک مکلف ہیں کہ وضیفہ رشد وہدایت کو مفروضہ قوم کے لئے جاری رکھتیں ، یعنی سب کے مخاطب عام انسان ہیں جن کو ان پر ایمان لانا ضروری ہے ، مگر پیغمبر کون خواجہ عالم وعالمیان ﷺ کی نبوت عام انسانوں سے گزر کر انبیاء (علیہم السلام) کے لئے بھی ضروری ہے ، اس آیت میں یہی بتایا گیا ہے کہ جب انبیاء (علیہم السلام) کو عالم برزخ میں پیدا کیا گیا تو ان سے کہا گیا کہ باوجود اس کتاب و حکمت کے جو تمہیں دی گئی ہے ‘ تم پر لازم ہے کہ جب حضور ﷺ منصہ شہود پر آئیں تو ان پر ایمان لاؤ اور ان کی نصرت میں اقدام کرو ، سب نے کہا منظور ہے اور ہم اس حقیقت نیرہ کے شاہد وگواہ ہیں ، گویا آپ ﷺ کی نبوت کو مانا جس کے معنی یہ ہیں کہ آپ ﷺ پیغمبروں کے پیغمبر ﷺ اور نبیوں کے نبی ﷺ ہیں اور آپ ﷺ کا پیغمام تمام صداقتوں کا حامل اور آپ ﷺ کی نبوت تمام انبیاء کی مصدقہ ہے ۔ بات یہ ہے کہ آپ ﷺ سے پہلے جس قدر انجم فلک کائنات پر جلوہ گر ہوئے وہ آپ ﷺ کی آمد کا اعلان تھے اور اس کتاب ہدی کا مقدمہ یا دیباچہ تھے جو حضرت انسان کو عنایت ہونے والی تھی ، جس طرح سپیدئہ سحری صبح جان نواز کا پیشہ خیمہ ہوتی ہے ، اسی طرح سابقہ نبوتیں پہلے پیغام ‘ سب اس نبی اکبر ﷺ اور خاتم پیغمبران کی تمہید سمجھئے یا سرمانہ خط ۔ وہ جو مقصود حاصل ہے وہ حضور ﷺ کی ذات بالشمائل ہے یہی وجہ ہے کہ تمام سابقہ کتابوں میں اس محبوب اصل کے خدوخال کا ذکر پایا جاتا ہے ، کہیں اسے ” سرخ وسفید “ کہا گیا ہے کہیں ” فارقلیط “۔ کے لفظ سے تعبیر کیا گیا ۔ کہیں ” آتشیں شریعت کا پیش کرنے والا “ کہا گیا ، کہیں صاف صاف ” محمدیم “ کہہ کر ہر شبہ کو اڑا دیا گیا اور ہر پردہ کو چاک کردیا ۔ مگر باجود اس وضاحت اور صراحت کے بعد طبیعتیں ایسی ہیں جو بجز انکار اور سرکشی کے کسی چیز پر قانع نہیں ہوتیں ۔ فرمایا وہ لوگ جو آفتاب عقل کی درخشانی کے بعد بھی آپ ﷺ کو ماننے میں متامل ہیں ‘ ان سے زیادہ بدقسمت اور فاسق کون ہے ؟ حل لغات : اقررتم : مصدر اقرار بمعنی ماننا ، اعتراف کرنا اور قبول کرلینا ۔ اصر : عہد قول ۔
Top