Siraj-ul-Bayan - Az-Zumar : 30
اِنَّكَ مَیِّتٌ وَّ اِنَّهُمْ مَّیِّتُوْنَ٘
اِنَّكَ : بیشک تم مَيِّتٌ : مرنے والے وَّاِنَّهُمْ : ار بیشک وہ مَّيِّتُوْنَ : مرنے والے
بیشک تو بھی (ف 3) مریگا اور یہ بھی مریں گے
3: یعنی جہاں تک موت کا تعلق ہے ۔ وہ سب کے لئے مقدرات میں سے ہے ۔ آپ بھی باوجود اس جلالت قدر کے اس سے دوچار ہونگے ۔ اور یہ عظمائے قریش بھی ۔ پھر قیامت میں یہ فیصلہ ہوگا ۔ کہ کون حق پر تھا ۔ اور کون باطل پر ۔ حل لغات :۔ مثل ۔ انداز بیان ۔ مراد عمدہ مضامین عوج ۔ کجی متشابصون ۔ باہم دست وگریباں
Top