Siraj-ul-Bayan - Al-Ghaafir : 81
وَ یُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ١ۖۗ فَاَیَّ اٰیٰتِ اللّٰهِ تُنْكِرُوْنَ
وَيُرِيْكُمْ : اور وہ دکھاتا ہے تمہیں اٰيٰتِهٖ ڰ : اپنی نشانیاں فَاَيَّ : تو کن کن اٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی نشانیوں کا تُنْكِرُوْنَ : تم انکار کروگے
اور اللہ تمہیں اپنی (ف 1) نشانیاں دکھلاتا ہے ۔ پھر تم اللہ کی کون کون سی نشانیوں سے انکار کرو گے ؟
1) علاوہ اس کے بیشمار اس کی نشانیاں ہیں ۔ جو وہ تم کو صبح وشام دکھاتا رہتا ہے ۔ کیا ان نوایہ مادی کا ، اور ان آیات کا یہ تقاضا نہیں ہے ۔ کہ تم زندگی کے متعلق اور اس کے مقصد کے متعلق کچھ سوچو ۔ اور انکار وسرکشی سے کام لو ۔ گوشت خوری کو بھی اللہ تعالیٰ نے انعامات میں ذکر فرمایا ہے ۔ بتانا یہ مقصود ہے ۔ کہ کائنات میں جو کچھ ہے ۔ وہ اس لئے ہے ۔ کہ حیات کبریٰ یعنی انسانیت کے کام آئے اور انسان دنیا کی ہر چیز سے استفادہ کرے ۔
Top