Siraj-ul-Bayan - Ar-Rahmaan : 27
وَّ یَبْقٰى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِۚ
وَّيَبْقٰى : اور باقی رہے گی وَجْهُ رَبِّكَ : تیرے رب کی ذات ذُو الْجَلٰلِ : بزرگی والی وَالْاِكْرَامِ : اور کرم والی
اور تیرے رب کی ذات باقی رہ جائیگی ۔ یہی بزرگی اور عظمت (ف 2) والی ہے
2: اس حقیقت کا بیان ہے ۔ کہ روئے زمین پر جو کچھ ہے ۔ وہ سب مٹنے کو ہے ۔ سب روبزدال ہے ۔ سب فنا کے گھاٹ اترنے والا ہے ۔ سب کی قسمت میں ہلاکت لکھی ہے ۔ سب کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور سب کو اس دارالقرار سے دارالبقاء کی جانب جانا ہے ۔ بجز جلال و تکریم کے مالک کے ۔ کہ وہ باقی ہے ۔ حی وقیوم ہے ۔ ہمیشہ زندہ رہنے والا ہے ۔
Top