Siraj-ul-Bayan - Al-A'raaf : 55
اُدْعُوْا رَبَّكُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَةً١ؕ اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَۚ
اُدْعُوْا : پکارو رَبَّكُمْ : اپنے رب کو تَضَرُّعًا : گر گڑا کر وَّخُفْيَةً : اور آہستہ اِنَّهٗ : بیشک وہ لَا يُحِبُّ : دوست نہیں رکھتا الْمُعْتَدِيْنَ : حد سے گزرنے والے
اپنے رب کو گڑگڑاتے اور چپکے پکارو ، حد سے بڑھنے والے اسے پسند (ف 2) ۔ نہیں آتے ۔
2) خدا کو پکارنے کے آداب یہ ہیں ، کہ دل میں خشیت ورعب ہو ، اور ریاکاری سے الگ ہو کر خدا کو پکاریں ، تاکہ اس کی تجلیات سے دل نورانی ہوجائے ۔ حل لغات : حثیثا ۔ دوڑتا ہوا ، جلدی سے ۔ تضرعا : عاجزی سے ۔
Top