Siraj-ul-Bayan - Al-Anfaal : 3
الَّذِیْنَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَؕ
الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو يُقِيْمُوْنَ : قائم کرتے ہیں الصَّلٰوةَ : نماز وَمِمَّا : اور اس سے جو رَزَقْنٰهُمْ : ہم نے انہیں دیا يُنْفِقُوْنَ : وہ خرچ کرتے ہیں
جو نماز پڑھتے ، اور ہمارا دیا ہوا خرچ کرتے ہیں (ف 2) ۔
2) درحقیقت مومن وہ ہے جو صلوۃ وزکوۃ کے نظام پر عمل پیرا ہے ، اس کے لئے روحانی درجات ہیں ، یہی مغفرت الہی کا حصہ دار ہے اور یہی وہ ہے جس کی روزی پاک اور طیب ہے ۔ مگر صلوۃ وزکوۃ کا مفہوم محض مرسومہ اذکار وادعیہ کا ادا کرنا نہیں ، نہ سال کے بعد ایک متعین رقم ادا کرنا ہے ، بلکہ اس کے ساتھ روح ومغز کا حصول ضروری ہے ، نماز پڑھے ، اور نمازی کی عادات وخصائل کا حامل بنے ، زکوۃ دے اور قومی وملی ضروریات سے آگاہ رہے ۔
Top