Tadabbur-e-Quran - An-Nahl : 109
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِی الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ
لَا جَرَمَ : کچھ شک نہیں اَنَّهُمْ : کہ وہ فِي الْاٰخِرَةِ : آخرت میں هُمُ : وہ الْخٰسِرُوْنَ : خسارہ اٹھانے والے
لازماً یہی لوگ ہیں جو آخرت میں خائب و خاسر رہیں گے
لَا جَرَمَ اَنَّهُمْ فِي الْاٰخِرَةِ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ۔ لَا جَرَمَ کے معنی لابد اور لا محالہ کے ہیں۔ اصلاً تو یہ کسی بات کی تاکید کے لیے اتا ہے لیکن موقع مقتضی ہو تو اس کے اندر قسم کا زور بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ اوپر جو کچھ بیان ہوا ہے یہ اس کا لازمی نتیجہ بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی دنیا کی خاطر اس طرح آخرت سے بےپروا ہوجائیں گے آخرت میں سب سے زیادہ محروم و نامراد وہی ہوں گے۔
Top