Tadabbur-e-Quran - Al-Kahf : 100
وَّ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ یَوْمَئِذٍ لِّلْكٰفِرِیْنَ عَرْضَاۙ
وَّعَرَضْنَا : اور ہم سامنے کردینگے جَهَنَّمَ : جہنم يَوْمَئِذٍ : اس دن لِّلْكٰفِرِيْنَ : کافروں کے عَرْضَۨا : بالکل سامنے
اور اس دن ہم جہنم کو ان کافروں کے روبرو پیش کریں گے
وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَافِرِينَ عَرْضًا۔ جہنم کا مشاہدہ : یعنی آج تو عقل و دل کے اندھوں کو جہنم نظر نہیں آرہی ہے لیکن اس دن ہم پر یہ جہنم ان کی آنکھوں کے سامنے کھڑی کردیں گے کہ لو جس چیز کو عقل کی آنکھوں سے نہ دیکھ سکے اب اس کو تجربہ کی آنکھوں سے دیکھ لو۔
Top