Tadabbur-e-Quran - Al-Muminoon : 40
قَالَ عَمَّا قَلِیْلٍ لَّیُصْبِحُنَّ نٰدِمِیْنَۚ
قَالَ : اس نے فرمایا عَمَّا قَلِيْلٍ : بہت جلد لَّيُصْبِحُنَّ : وہ ضرور رہ جائیں گے نٰدِمِيْنَ : پچھتانے والے
ارشاد ہوا، بہت جلد وہ پشیمان ہو کر رہیں گے
پیغمبر کی مذکورہ دعا کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے ان کو اطمینان دلایا کہ اب وعدہ الٰہی کے ظہور میں زیادہ دیر نہیں ہے اپنی اس رعونت پر یہ لوگ بہت جلد پچھتائیں گے
Top