Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 139
فَكَذَّبُوْهُ فَاَهْلَكْنٰهُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
فَكَذَّبُوْهُ : پس انہوں نے جھٹلایا اسے فَاَهْلَكْنٰهُمْ : تو ہم نے ہلاک کردیا انہیں اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ نشانی وَمَا كَانَ : اور نہیں تھے اَكْثَرُهُمْ : ان کے اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا پس ہم نے ان کو ہلاک کردیا۔ بیشک اس کے اندر بہت بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر ایمان لانے والے نہیں ہیں
آیت 140-139 فرمایا کہ اسطرح انہوں نے ہود ؑ کو جھٹلا دیا جس کے بعد ہم نے ان کو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد وہی آیات ترجیح ہیں جو اوپر گزر چکی ہیں جن میں آنحضرت ﷺ کے لئے تسلی اور آپ کے مخاطبوں کے لئے تہدید و وعید ہے کہ اگر کوئی نشانی ہی مطلوب ہے تو تاریخ کی اس سرگزشت میں بہت بڑی نشانی موجود ہے۔ لیکن یہ لوگ ایمان نہ لانے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں اور جو لوگ بہانے ڈھونڈتے ہیں سنت الٰہی کے مطابق ایک وقت خاص تک بہرحال ان کو بھی مہلت ملتی ہے لیکن وہ خدائے عزیز کی پکڑ سے کہاں بھاگ کر جاسکیں گے !
Top