Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 170
فَنَجَّیْنٰهُ وَ اَهْلَهٗۤ اَجْمَعِیْنَۙ
فَنَجَّيْنٰهُ : تو ہم نے نجات دی اسے وَاَهْلَهٗٓ : اور اس کے گھر والے اَجْمَعِيْنَ : سب
تو ہم نے اس کو اور اس کے سارے اہل کو نجات دی
آیت 173-170 اس کے بعد قوم لوط پر عذاب آگیا۔ اس عذاب کی نوعیت کی تفصیل ہم سورة حجر کی تفسیر میں کرچکے ہیں۔ عجور سے مرا حضرت لوط کی بیوی ہے جس کی ساری ہمدردیاں اپنی قوم کے ساتھ تھیں۔ اس وجہ سے حضرت لوط کے اہل میں سے ہونے کے باوجود یہ عذاب کی گرفت میں آگئی۔ لفظ عجوز یہاں اس کے لئے بطور تحقیر استعمال ہوا ہے۔ قریش کو تنبیہ فآء مطر المنذرین میں قریش کے لئے انذار و تنبیہ ہے کہ جن لوگوں کو کسی رسول کے ذریعہ سے انذار کیا جاتا ہے اگر وہ اس انذار کو خاطر میں نہیں لاتے تو ان پر اسی طرح خدا کے غضب کی بارش ہوتی ہے اور یہ بارش نہایت ہی بری بارش ہے۔
Top