Tadabbur-e-Quran - Ash-Shu'araa : 198
وَ لَوْ نَزَّلْنٰهُ عَلٰى بَعْضِ الْاَعْجَمِیْنَۙ
وَلَوْ : اور اگر نَزَّلْنٰهُ : ہم نازل کرتے اسے عَلٰي بَعْضِ : کسی پر الْاَعْجَمِيْنَ : عجمی (غیر عربی)
اور اگر ہم اس کو کسی عجمی پر اتارتے
آیت 199-198 یہ اسی امتنان و احسان کے مضمون کی جو آیت 196 میں گزرا، مزید وضاحت فرمائی کہ اگر یہ قرآن کسی عجمی پر عجمی زبان میں اترا ہوتا اور وہ ان کو سنا تا تب تو وہ یہ عذر کرتے کہ عربی کے لئے عجمی قرآن کے کیا معنی ! لیکن اب وہ کیا عذر پیش کریں گے جب کہ اللہ نیانہی کی بہترین زبان میں اور انہی کے بہترین شخص پر اس کلام کو نازل فرمایا ! سورة حم السجدہ میں یہ مضمون یوں بیان ہوا ہے۔ (آیت 44) (اور اگر ہم اس کو عجمی قرآن بناتے تو یہ کہتے کہ اس کی آیات کھولی کیوں نہ گئیں ! کلامی عجمی اور مخاطب عربی) سورة نحل کی آیت 103 میں بھی اس مضمون کے ایک پہلو کی وضاحت ہوئی ہے۔ تفصیل مطلوب ہو تو ایک نظر اس پر بھی ڈال لیجیے۔
Top